تازہ تر ین

جنرل راحیل ریٹائر نہیں ہو رہے

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) خیرپور ٹامیانوالی میں رعدالبرق مشقوں میں وزیراعظم محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان خوشگوار ماحول میں بات چیت سول ملٹری تعلقات میں بہتری آنے کی عکاس بن گئی جس کے بعد آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے بارے میں قیاس آرائیوں نے زور پکڑ لیا ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل کے درمیان بات چیت نے اس تاثر کو تقویت دی ہے کہ جنرل راحیل 29 نومبر کو ریٹائر نہیں ہو رہے ہیں۔ مشقوں کے دوران وزیراعظم اور آرمی چیف کے چہرے پر لوگوں کی نظریں مرکوز رہیں اور تاثرات نوٹ کئے جاتے رہے۔ ترک صدر طیب اردگان کے پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر آمد سے بھی وزیراعظم کو سیاسی و سفارتی سطح پر تقویت ملی۔ سپریم کورٹ میں پانامہ کیس تیزی سے اپنے منطقی انجام کی طرف جا رہا ہے جس کے بعد مطلع صاف ہو جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ترک صدر طیب اردگان کے آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کا نواز شریف حکومت کو سیاسی فائدہ ہو گا جبکہ تحریک انصاف کے بائیکاٹ سے اس کی سیاست پر منفی اثرات پڑیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain