تازہ تر ین

برطانوی سرزمین پر پاکستانی کا قتل, وزیرداخلہ نے اہم مطالبہ کردیا

لندن(بیورو رپورٹ)وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے لندن میں لارڈ نذیر احمد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات، برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے کردار اور انکو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ الطاف حسین کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ لارڈ نذیر احمد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرِداخلہ نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں ان کے ہر مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے ہر ممکنہ کوشش کی جائے گی۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کا معاملے پر حکومت پاکستان کو تحفظات ہیں۔برطانوی سر زمین پر پاکستانی کے قتل میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانا برطانوی حکومت کی قانونی و اخلاقی ذمہ داری ہے۔لارڈ نذیر نے پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے وزیر داخلہ کی ذاتی کاوشوں کو سراہا۔علاوہ ازیںوزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان سے بریڈ فورڈ ویسٹ سے ممبر پارلیمنٹ ناز شاہ نے بھی ملاقات کی ۔ ناز شاہ نے برطانوی شہریت کی حامل خاتون سامعہ شاہد کے قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں وزیرِداخلہ کی ذاتی کاوشوں اور دلچسپی کو سراہا ۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اس کیس کی تفتیشی ٹیم خصوصا ڈی آئی جی بخش کے کام کی بھی تعریف کی جنہوں نے تفتیش کی نگرانی کی اور جس کے تیجے میں کئی گرفتاریاں عمل میں آئیں جن میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے۔ وزیرِداخلہ نے خواتین کے حقوق اور سامعہ شاہد کیس کے حوالے سے ناز شاہ کے کردار اور کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے حکومت پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سامعہ شاہد قتل کیس میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ وزیرِداخلہ سے ملاقات کے بعد ناز شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں قوی امید ہے کہ اس عزم کے ہوتے ہوئے ہمیں سامعہ شاہد کیس میں انصاف مل جائے گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain