تازہ تر ین

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع, اہم ترین خبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کو توسیع نہ دینے کافیصلہ کر لیاہے جبکہ اہم ترین عہدوں کی تقرری کیلئے وزیراعظم نے نام بھی فائنل کر لیے ہیں جن کا اعلان آئندہ ہفتے میں متوقع ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کے عہدوں پر نئی تقرریوں کا فیصلہ کر لیاہے جس کا اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے جبکہ اس حوالے سے نو نمبر کو وزیراعظم نے صدرمملکت سے ملاقات کے دوران اعتماد میں لے لیا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق بری فوج کی سنیارٹی لسٹ میں اس وقت سب سے اوپر چار لیفٹیننٹ جنرل ہیں جن میں چیف آف جنرل اسٹاف زبیر حیات ،کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم ،کور کمانڈر بہاولپورجاوید اقبال رمدے اورآئی جی ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن قمر جاوید باجوہ شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف کسی تھری سٹار جنرل کو فور سٹار جنرل بنا کر بھی آرمی چیف کے عہدے پر فائز کر سکتے ہیں ۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف پہلے ہی توسیع نہ لینے کا اعلان کر چکے ہیں اور وہ 29 نومبر کو عہدے سے ریٹائرڈ ہو رہے ہیں ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain