مقبوضہ بیت المقدس (خصوصی رپورٹ) اسرائیلی کابینہ کی جانب سے حال ہی میں ایک متنازعہ قانون منظور کیا گیا جس میں مقبوضہ فلسطین کی مساجد میں لاوڈ سپیکر پر اذان دینے پر پابندی کی منظوری دی گئی تھی۔ گذشہ روز یہ قانون پارلیمنٹ(کنیسٹ)میں پیش کیا گیا اس دوران ایک عرب رکن پارلیمنٹ نے اذان دے کر بل کیخلاف احتجاج کیا۔ طالب عرار نے اپنے خطاب کے دوران اذان دی اور دعا بھی پڑھی۔ اس سے قبل فلسطینی رکن پارلیمنٹ احمد الطیبی بھی پارلیمنٹ میں اذان دے چکے ہیں۔