لاہور (نامہ نگار) برصغیر کے عظیم صوفی بزرگ حضرت سید علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش ؒ کے 973 ویں سالانہ عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات آج (ہفتہ )بمطابق 18 صفر المظفر سے شروع ہوں گی ۔ محکمہ اوقاف و مذہبی امور کی طرف سے عرس مبارک کے لئے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔عرس مبارک کا آغاز 19نومبر کو رسم چادر پوشی اور دودھ کی سبیل کے افتتاح سے ہوگا ۔پیر کے روز رتک جاری رہنے والی تقریبات کے سلسلہ میں قومی محفل حسن قراة،قوی محفل نعت اور محافل سماع کے انعقاد کے علاوہ سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا۔ تین روزہ عرس کے دوران لوگوں کی بڑی تعداد حاضری دیتے ہوئے مزار پر موم بتیاں اور اگربتیاں جلا کر دعائیں مانگیں گے ۔عرس کے دوران مزار کو نہایت خوبصورت انداز میںبرقی قمقوں سے سجایا گیا ہے۔ داخلی اور خارجی راستوں سمیت گردونواح میں بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔زائرین کو دربار میں داخلے سے قبل متعدد بار تلاشی کے مراحل سے گزرنا پڑے گا جبکہ مانیٹرنگ کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں ۔ عرس کے موقع پر بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے گا جس کے لئے جنریٹرز کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔ دریں اثناءچیف ٹریفک آفیسر لاہور طےب حفےظ چےمہ نے کہا ہے کہ چہلم حضرت امام حسین ؑاور حضرت داتاگنج بخش ؒ کے973 ویں عرس کے موقع پرسٹی ٹرےفک پولےس کے ٹرےفک کو متبادل راستوں سے گزارنے اور شہر بھر کی ٹرےفک کے بہاﺅ کو برقرار رکھنے کے انتظامات مکمل ہےں۔ اس دوران 2اےس پےز،9ڈی ایس پیز ،18انسپکٹرز، 33پٹرولنگ آفےسر اور 443وارڈنز ڈےوٹی پر مامور ہےں، رانگ پارکنگ کے خاتمے کےلئے6 فوک لفٹر اور شرکاءکی گاڑی خراب ہونے کی صورت میں مدد کےلئے 2 بریک ڈاﺅنز بھی لگائے گئے ہیں جبکہ شرکاءکی گاڑیوں کےلئے 4 پارکنگ اسٹینڈز بھی مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے سی ٹی او آفس مےں اےس پےز اور ڈی اےس پےز سے مےٹنگ کی اور کہا کہ شہرےوں کی مدد اورسہولت کےلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائےں۔ سی ٹی او نے کہا کہ ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں زائرین اورعقیدت مند عرس کی تقریبات میں شرکت کیلئے آتے ہیں جسکی وجہ سے کربلاگا مے شاہ اور دربارشریف سے ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کے بہاﺅمیں غیر معمولی اضافہ ہوجاتا ہے۔ چہلم حضرت امام حسین اور عرس حضرت داتاگنج بخش کے موقع پر ٹریفک کے بہاﺅ کو برقرار رکھنے کےلئے ٹریفک پلان مرتب کےا گیا ہے۔ عرس اورچہلم کے حوالے سے ہر قسم کی ٹریفک جو کہ شاہدرہ کی طرف سے لاہور شہر میں داخل ہوگی چوک آزادی سے جانب ریلوے اسٹیشن بھجوائی جائیگی یا چوک نیازی شہید سے بندروڈ چوک سگیاں سے اپنی منزل کیطرف روانہ ہوگی۔چوک چوبرجی کی جانب سے آنیوالی ٹریفک کوچوک ایم اے اوکالج سے جانب ساندہ روڈ،بندروڈاورسےکرےٹرےٹ کے ساتھ سولسٹر آفس اور LDAآفس کے سامنے سے ہوتے ہوئے چوک کمشنرآفس سے کورٹ سٹریٹ ،کارنرایس ایس پی آفس ، آﺅٹ فال روڈکی جانب بھجواےا جائےگا نیز کاہنہ، قصور کیطرف سے آنے والی ہیوی ٹریفک کو چوبرجی،موڑ سمن آباد،گلشن راوی بندروڈ کیطرف بجھوایا جائےگا،بند روڈ چوک سگیاں سے جانب کچہری کی طرف کوئی ٹریفک نہیں آنے دی جائےگی۔اندرون سرکلرروڈسے آنیوالی ہرقسم کی ٹریفک موری گیٹ سے اردوبازار،چوک چٹرجی،لاءکالج کچہری روڈ نیلا گنبد کے راستے بجھوایا جائےگا۔ لاءکالج کی جانب سے کسی قسم کی ٹریفک کوچوک چیٹرجی اردوبازارکی جانب نہیں جانے دیاجائیگا۔ مستی گیٹ ٹرن شاہی قلعہ کی جانب سے علی پارک سے جانب چوک ٹیکسالی کوئی ٹریفک نہیں آنے دی جائےگی۔چوک میلاد سے اندرون دہلی گیٹ جانب مسجد وزیر کسی قسم کی ٹریفک کو داخل نہیں ہونے دیا جائےگا۔اندرون سرکلرروڈسے آنیوالی تمام پبلک سروس گاڑیاں چوک شاہ عالمی سے جانب میوہسپتال بجھوائی جائینگی۔تمام سست رفتارٹریفک کوچوک ٹیکسالی سے براستہ موہنی روڈ اور موری گیٹ سے جانب اردوبازارچلایاجائیگاانہوں نے ٹرےفک انتظامات کا جائزہ لےتے ہوئے افسران کو ہداےت کی کہ وہ پٹرولنگ کے عمل کو ےقےنی بنائےں جبکہ وارڈنز کو ہداےت کی کہ وہ ٹرےفک کی روانی کے ساتھ ساتھ لاوارث اشےاءاور مشکوک افراد پر بھی کڑی نظر رکھےں۔
