نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں کرنسی بحران شدت اختیار کر گیا ۔ بھارتی بنکوں میں کرنسی نوٹ ختم ہو گئے ۔ کرنسی تبدیلی کے لئے آنے والے افراد کو 10 روپے کے سکے دیئے جانے لگے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں کرنسی بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور بھارتی بنکوں کے پاس کرنسی نوٹ ختم ہو گئے ہیں بھارتی میڈیا کے مطابق ایک بنک نے ایکشہری کو 20 ہزار سکے تھما دیئے کرنسی تبدیلی کے لئے آنے والے شخص کو 10 ، 10 روپے کے سکوں کی تھیلیاں تھما دی گئیں گزشتہ دنوں بھارتی حکومت نے کرپشن کے خاتمے کے لئے 100 ، 500 روپے ، 1000 روپے اور 5000 روپے کے کرنسی نوٹ منسوخ کر دیئے تھے جس کے باعث بھارتی شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔