تازہ تر ین

اب تک پاک فوج نے کتنے بھارتی فوجی مارے ؟

گلگت(ویب ڈیسک)لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے کہاہے کہ حالیہ کشیدگی میں کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی پربھارت کے 40فوجی ہلاک ہوئے،بھارت نے اپنے انٹیلی جنس ادارے میں پاک چین اقتصادی راہداری کیلئے رکاوٹیں کھڑی کرنے کیلئے خصوصی سیل قائم کر رکھا ہے ، دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائیں گے ۔لیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال نے گلگت میں پارلیمانی شخصیات اور صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ بھارت کی جانب سے بڑھتی ہوئی سیز فائرکی خلاف ورزی ناقابل برداشت ہے ،کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ سے پاک فوج کے 20جوان شہید ہوئے جبکہ پاکستان کی جوابی کارروائی میں بھارت کے 40سے زائد فوجی ہلاک ہو ئے ہیں ۔اس موقع پر وزیراعلی گلگت بلتستان حفیظ الرحمان بھی موجود تھے ۔انہو ںنے کہا کہ اگر بھارتی فوج دن کے دوران بلااشتعال فائرنگ کر تی ہے تو ہم شام سے پہلے اس کا بدلہ لے لیتے ہیں اور اگر بھارتی فوج رات میں سیز فائر کی خلاف ورزی کرتی ہے تو ہم صبح ہونے سے پہلے اس کا جواب دیتے ہیں ۔اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال نے خنجراب پاس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے 15ہزار 400فٹ بلندی پر بنائی جانے والی دنیا کی سب سے اونچی اے ٹیم کا افتتاح بھی کیا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے اپنے انٹیلی جنس ادارے میں پاک چین اقتصادی راہداری کیلئے رکاوٹیں کھڑی کرنے کیلئے خصوصی سیل قائم کیاہے لیکن ہم دشمن کے ہر قسم کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain