دبئی (ویب ڈیسک)دبئی میں برطانوی خاتون کو کچھ نوجوانوں نے مل کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر خاتون پولیس کے پاس اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کی رپورٹ درج کروانے گئی تاہم پولیس نے رپورٹ درج کروانے کے بجائے خاتون کو ہی جنسی تعلقات رکھنے کے شبے میں گرفتار کرلیا۔دبئی میں ایک لاءفرم کی خاتون ڈائریکٹر کا پولیس کے اقدام پر کہنا تھا کہ یو اے ای کی پولیس اکثر زنا بالجبر یا زنا بالرضا کے درمیان فرق نہیں کرپاتی اور اکثر انصاف طلب کرنے والوں متاثرہ لوگوں کو ہی حراست میں لے کر سزا دے دیتی ہے۔دوسری جانب برطانوی دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم متاثرہ خاتون اور ان کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں جب کہ یو اے ای حکومت سے بھی اس معاملے پر بات ہوئی ہے۔ بعد ازاں برطانوی خاتون کو ضمانت پر رہا کردیا گیا جب کہ کیس کو عدالت لے جایا گیا جہاں اس پر فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔