تازہ تر ین

و ز یر اعظم قانون کے شکنجے میں

فیصل آباد  (ویب ڈیسک)مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے عدالت جانے سے نواز شریف پر خطرے کے بادل چھاگئے اور کسی بھی وقت قانون کے شکنجے میں آجائیں گے۔انہوں نے خورشید شاہ کے بیانات پر گہری تشویش اور حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں موصوف اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کی بجائے کرپٹ حکمرانوں کے قصدے خوانی میں مصروف ہیں انہیں عمران خان پر نشتر زنی سے سوائے مایوسی کے کچھ حاصل نہ ہو گا۔خورشیدشاہ صاحب نے بطور قائد حزب اختلاف حکومت سے وفاءسمیٹنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا ،قوم جانتی ہے خورشید شاہ کو کرپشن سے کسی قسم کا کوئی مسئلہ ہے نہ اس پر اعتراض ‘مک مکا اور لین دین کی سیاست کا وقت گزر چکا ۔اگر پیپلزپارٹی کو اپنی سیاسی قبر پر کتبہ نصب کرنے پر بضد ہے تو تحریک انصاف کو کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرکے ہی دم لے گی ۔ کرپٹ حکمرانوں کے خلاف جاری تحریک کی وجہ سے میاں برادران عدلیہ کے کٹہرے میں کھڑے ہونگے اور انہیں لوٹ گئی ایک ایک پائی کا حساب دینا ہو گا ۔ انہوں نے موجودحکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہےں۔بادشاہےت کا سورج غروب ہو نے والا ہے حکمرانوں کو لوٹی ہوئی دولت کا حساب دےناہو گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے لئے نہےں بلکہ پاکستانی قوم کےلئے لڑ رہے ہےں۔ہمارے قائد جب بھی جہاں بھی پہنچنے کاحکم دےتے ہےں وہاں پابندےوں کے باوجودہماراپہنچناضروری ہو جاتاہے۔رےاستی ہتھکنڈے ہمےں کاز سے نہےں ہٹا سکتے ہماری پارٹی لوگوں کو مروانے والی نہےں بلکہ ان کے حقوق دلانے والی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain