تازہ تر ین

وزن کم کرنے کیلئے چار آسان مشقیں

لاہور (خصوصی رپورٹ)فربہ افراد کے لیے شاید زندگی کی سب سے بڑی خواہش وزن کم کرنا ہوتی ہے۔اس کوشش میں لوگ بہت سی ورزشیںکرتے ہیں ،انہی میں سے ایک سوئمنگ بھی ہے۔ سوئمنگ کے شوقین سوئمنگ پول میں ہی معمول میں اگردرج ذیل چارورزشیںبھی شامل کر لیں تو پھر دیکھیں کہ کس طرح دنوں میں وزن کم ہوتا ہے۔ 1:دیوار پر چڑھنا سوئمنگ پول میں ایکسرسائز کرنے کیلئے ضروری ہے کہ 1۔ پول کے ایک سائٹ پر اٹھائیں اور چہرے کو دیوار کی طرف کریں۔ اپنے پاوں دیوار پر رکھ دیں۔ 2 ۔ اپنے پاوں کو پول کے اوپر کی طرف چلائیں اور دوبارہ نیچے کی طرف لائیں۔ 3۔ اپنے بازوں کو استعمال کرتے ہوئے اپنے جسم کے اوپر کی طرف لائیں۔ 4 ۔ کم سے کم چار مرتبہ اس ایکسرسائز کو دہرائیں۔ 2:دل کو مضبوط کریں ایکسرسائز کیلئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ پول میں رش نہ ہو۔ آپ کو پول کو لمبائی میں استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ اس لیے لوگوں کی کم سے کم تعداد آپ کے لیے بہتر ہوگی۔ 1۔ پول کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک زگ زیگ اسٹائم میں جائیں۔ 2۔ اب بیک سائیڈ رن کریں بالکل اسی طرح جیسے پہلے کیا تھا لیکن اس مرتبہ بالکل سیدھی لائن میں جانا ہے۔ 3 ۔ اپنے آپ کے مزید ایکسرسائز کیلئے وارم اپ کریں۔ اس کے بعد کول ڈاوں ایکسرسائز کریں۔ یہ ایکسرسائز آپ کے پٹھوں کو فائدہ پہنچے گا ۔ 4 ۔ ایک سے دوسری ایکسرسائز کے دوران چار یا پانچ منٹ کا وقفہ ضرور دیں ۔ 3: توازن کو برقرار رکھیں اس ایکسرسائز کے لیے اپنے توازن کو برقرار رکھیں جو آپ کے جسم کو استحکام دے گا اور بہتر بنائے گا۔ آپ کو پوری پوری توجہ کے ساتھ اقدامات کرنے ہونگے۔ 1۔ کمر تک پانی کی سطح میںایسی ایکسرسائز انجام دیں۔ 2 ۔ اپنی بائیں ٹانگ کو اٹھاکر گٹھنے کی طرف جھکائیں۔ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں کہ آپ کی ران پول کے فرش کے متوازی ہو۔ 3۔ اپنی سائڈ پر اپنے ہاتھ رکھیں اور اپنی رائٹ سائڈ پر ٹانگ مضبوطی سے پول کے فرش پر رکھیں۔ 4۔ اسی پوزیشن میں کم سے کم ایک منٹ تک رہیں۔ 5۔ پھر اپنے بائیں گھٹنے کی مڑجائیں اس پوزیشن میں آپ کو ایک منٹ تک رہنا ہوگا۔ 6 ۔ پھر اپنی بائیں سائڈ پر پاوں رکھیں پول کے فرش پر اور اس پوزیشن کو اپنے دائیں پاوں کی طرف بھی دہرائیں۔ 4:بنیاد مضبوط کریں یہ ایکسرسائز بنیادی طاقت کو بڑھانے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ ایک پھولی ہوئی گیند کے ساتھ جو کم سے کم چھ انچ کی ہو۔ اس ایکسرسائز کیلئے آپ کو صرف ایک سہارے کی ضرورت ہوگی جس کیلئے مندرجہ ذیل ہدایات پیشِ نظر رکھیں۔ 1۔ آپ کو صرف اتنا کرنا ہے کہ اپنی دائیں ٹانگ کے ساتھ قدم آگے بڑھائیں، دائیں گھٹنے کی طرف جھکیں اور اپنے پیچھے اپنے بائیں پاوں کو پھیلائیں۔ 2 ۔ دونوں ہاتھوں سے گیند کو پکڑیں اور اپنی ناف کے سامنے رکھیں اس پر اپنے ہاتھ رکھنے کیلئے سیدھے بڑھائیں۔ 3 ۔ اپنے کندھوں کو نیچے کی جانب رکھیں اور ان کو پیچھے کی جانب دھکا دیں۔ 4 ۔ دوبارہ یہی ایکسرسائز دہرائیں لیکن اس مرتبہ بائیں ٹانگ کی جگہ دائیں ٹانگ رکھیں۔ خلاصہ:پانی کی یہ بنیادی ایکسرسائز آپ کیلئے بہت زیادہ چیلنجنگ ہوسکتی ہے کیونکہ باہر سے جسم کی مومنٹ دوبارہ پانی میں دھکا دے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain