تازہ تر ین

یہ لوگ بھیڑئیے ہیں؟بتانے والے کو ہزاروں ڈالر انعام دیں گے

تہران (ویب ڈیسک)ایرانی فوج کے ایک سینئرجنرل عطاءاللہ صالحی نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے داعش کے زوال کے بعد ایران کو درپیش خطرات کی نشاندہی پر انعام مقرر کیا ہے۔ امریکیوں کے ساتھ کوئی سمجھوتا نہیں پا سکتا۔ یہ لوگ بھیڑیے ہیں۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق جنرل عطاءاللہ صالحی نے تہران میں منعقدہ ایک عسکری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی فوج کی طرف سے 2 کروڑ تومان کی رقم کا انعام مقرر کیا ہے۔ یہ رقم اس شخص کو ادا کی جائے گی جو بتائے گا کہ عراق اور شام میں داعش کی شکست کے بعد ایران کو اگلا خطرہ کس سے ہوگا؟ امریکی کرنسی میں یہ رقوم 5 ہزار 800 ڈالر ہے۔ایرانی فوجی عہدیدار کا کہناتھا کہ انعامی رقم اس شخص کو ادا کی جائے گی جو یہ بتائے گا کہ داعش کی شکست کے بعد ایران کو اگلا خطرہ کس سے ہو گا۔ جنرل عطاءاللہ صالح نے اپنی تقریر میں امریکا کو بھی خوب تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے امریکا کو ’بھیڑیا‘ قرار دیا۔ انہوں کہا کہ امریکیوں کے ساتھ کوئی سمجھوتا نہیں پا سکتا۔ یہ لوگ بھیڑیے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain