تازہ تر ین

نام نہاد سورماﺅں نے خوف سے لینڈنگ ہی نہیں کی ….اہم انکشاف

نئی دہلی( ویب ڈیسک ) بھارتی فضائیہ پاکستانی شاہینوں کی نقل کرنے میں ناکام ¾پائلٹ ہائی وے کورن وے ہی نہ بنا سکے۔پاک فضائیہ نے گزشتہ ماہ ملک بھرمیں جنگی مشقیں کی تھیں جن میں موٹرویز پر ہنگامی لینڈنگ بھی شامل تھیں، بھارتی فضائیہ نے بھی پاک بحریہ کی نقل کرتے ہوئے اسی قسم کی مشقوں کا انعقاد کیا۔ اس سلسلے میں 300 کلو میٹر سے زائد طویل آگرہ لکھنو ہائی وے کا انتخاب کیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ نے شاہینوں کی نقل کرنے کی کوشش کی تو کی لیکن اب انہیں کون سمجھائے کہ شاہینوں اورکرگس میں بہت فرق ہوتا ہے۔ سامان حرب تو ہرملک کے پاس ہوتا ہے لیکن عزم ، حوصلہ اور ہمت کسی بازار سے خریدی نہیں جاسکتی۔ نام نہاد سورماﺅں نے طیارے کے پچھلے ٹائر تو سٹرک پر لگا دیے لیکن بھارتی فضائیہ کے کم ہمت پائلٹوں نے ٹائر پھٹنے کے خوف سے لینڈنگ کا خطرہ مول ہی نہیں لیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain