تازہ تر ین

وفاقی کابینہ کااجلاس …. وزیر اعظم نے تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دے دی

 ٰا سلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ کے 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا جب کہ اجلاس میں وفاقی وزرا، ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ وفاقی وزراءکی تنخواہ اضافہ کے بعد 2لاکھ ،ارکان اسمبلی وسینٹ کی تنخواہ ایک لاکھ 62ہزار ہوجائے گی جب کہ چیئرمین سینٹ اور اسپیکر کی تنخوا ہ اضافے کے بعد 2لاکھ 5ہزار اور وزیرمملکت ،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی تنخواہ ایک لاکھ 85 ہزار ہوجائے گی۔اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ارکان پارلیمنٹ کی ماہانہ تنخواہ 62 ہزار ہے جب کہ بلوچستان اسمبلی کے ارکان کی تنخواہ اس سے کئی زیادہ ہے۔ اس موقع پر خواجہ آصف نے بھی کہا کہ تنخواہوں میں اضافہ ہوناچاہئے جس پر وزیراعظم نے مسکراتے ہوئے کہا کہ تنخواہوں میں اضافہ ہوگا لیکن اپنی کارکردگی کوبھی بہتربنائیں تاہم بعد میں وزیراعظم نے تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دیدی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain