تازہ تر ین

عمران خان نے انگوٹھی لے کر پہن لی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاناما لیکس کیس میں کامیابی کے لیے اپنے روحانی پیشوا سے ایک اور انگوٹھی لے کر پہن لی۔ نجی نیوز چینل کے مطابق عمران خان لندن سے واپسی کے بعد میڈیا کے سامنے آئے تو ان کے دائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی میں دوسری انگوٹھی نظر آئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے یہ انگوٹھی اپنے روحانی پیشوا سے لی ہے جس کا مقصد پاناما لیکس کیس میں کامیابی کی خواہش پوری ہونا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی عمران خان نے سیاست میں کامیابی کے لیے اپنے روحانی پیشوا سے ایک انگوٹھی لے کر پہن رکھی تھی تاہم اب لندن سے واپسی کے بعد ان کے ہاتھ میں دو انگوٹھیاں نظر آئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain