تازہ تر ین

سٹیج اداکارہ پر قاتلانہ حملہ

لاہور  (ویب ڈیسک) ہربنس پورہ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سٹیج اداکارہ و ڈانسر قسمت بیگ اور ان کا گارڈ زخمی ہوگیا۔ اداکارہ ڈرائیور کے ساتھ گاڑی میں جا رہی تھیں کہ ہربنس پورہ کے قریب ان کی گاڑی پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی جس سے اداکارہ اور ان کا گارڈ زخمی ہوگیا۔ اداکارہ اور ان کے گارڈ کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اداکارہ کو 12 گولیاں لگیں جس سے ان کے جسم سے زیادہ مقدار میں خون بہہ گیا ، ڈاکٹروں نے اداکارہ کی تشویش ناک حالت کے پیش نظر انہیں آئی سی یو میں منتقل کر دیا ہے ، معلوم ہوا ہے کہ اداکارہ کو ایک گولی ہاتھ میں اور گیارہ گولیاں پیروں میں ماری گئیں۔ ڈاکٹروں کی جدو جہد کے بعد اداکارہ ہسپتال میں ہی دم توڑ گی اور اپنے خالیق حقیقی سے جاملی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain