Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بیٹا میری پوری دنیا ہے، ماہرہ خان کا اذلان کیلئے محبت بھرا پیغام
    • پاکستانی پاسپورٹ 2026 میں 183ویں نمبر پر صرف 9 ممالک کا ویزا فری داخلہ
    • مکہ مکرمہ میں ممکنہ فضائی حملے کے خطرے پر ہنگامی الرٹ
    • عمران خان کی حراست پر 7 سابق آسٹریلوی کپتانوں کا وزیرِ خارجہ پینی وونگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ
    • این ڈی ایم اے کا سیلابی الرٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ سرگودھا، سوات اور گلگت میں شدید بارش کا خدشہ
    • پاکستان میں سونے کی قیمت ساڑھے 4 لاکھ روپے سے نیچے آگئی
    • پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا ONIC آپریشنز فوری بند کرنے کا حکم
    • ”میں نے کون سے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی؟“ محمد رضوان کا این سی سی آئی اے کو جواب
    • پاکستانی فاسٹ بولر رضااللہ کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہیرو جیسا استقبال
    • حوثی حملوں میں 13 شہری زخمی سعودی عرب کا سخت ردعمل کا اعلان
    • بابر اعظم سات سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپس آگئے
    • سعودی آئل پائپ لائن 3 سے 5 ہفتے بند رہنے کا خدشہ، عالمی سپلائی متاثر ہونے کا امکان
    • ضلع کونسل راولپنڈی کے کروڑوں روپے مالیت کے ترقیاتی ٹینڈرز بے ضابطگیوں الزامات
    • راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، 2 منشیات سپلائر گرفتار، 3 کلو سے زائد چرس برآمد
    • اور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کیساتھ مفاہمتی یادداشست پر دستخطBISPکا NITB
    • راولپنڈ ی پولیس کی کارروائیاں،4 افراد گرفتار،شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ سے جرمن وفاقی حکومت کے کمشنر کی ملاقات
    • مشیر وزیراعلیٰ پنجاب علی ڈار’وزیر زراعت پنجاب عاشق کرمانی کی زیر صدارت اجلاس
    • افغانستان اسوقت دہشتگردوں کا بیس کیمپ ہے: حنیف عباسی
    • موٹر وے پولیس نیمنشیات پنجاب اسمگل کی کوشش ناکام بنا دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    توشہ خانہ ٹو کیس: عمران اور بشریٰ کی اپیلوں پر آفس اعتراضات، عدالت کی اہم ہدایت جاری

    By Khabrain Newsمارچ 5, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email
    •  اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر آفس اعتراضات کے ساتھ سماعت کی اور بروقت اپیلیں دائر نا ہونے کے آفس اعتراض کو ختم کرنے کی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کر دی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کی جانب سے دائر متفرق درخواست پر سماعت کی، بیرسٹر سلمان صفدر، بانی اور بشری کی جانب سے عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

    وکیل سلمان صفدر نے دلائل میں کہا کہ معذرت چاہتا ہوں دوبارہ آپ کے پاس آنا پڑا، کچھ اعتراضات آفس نے لگائے تھے میں نے اپیل وقت پر دائر کی، 20 دسمبر کو سزا کا فیصلہ ہوا 29 دسمبر کو اپیلیں دائر کی اور اپیلیں دائر کرتے وقت مصدقہ نقل فیصلے کی اپیلوں کے ساتھ لگائی تھیں۔

    بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ آفس نے اعتراضات کے حوالے سے ہمیں کچھ نہیں بتایا تھا، جب ہم نے سزا معطلی کی درخواست دائر کی تو 14 فروری ہمیں بتایا گیا آپ کی اپیلوں پر اعتراض ہے، طے شدہ اصول ہے اپیل ایک دفعہ دائر ہو جائے تو اس کو وقت پر ہی دائری کہیں گے، سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے جس کے مطابق غلطی ہمارے طرف سے نہیں ہے۔

    جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس دیئے کہ 21 اور 22 سال وکالت کے بعد یہ ہے کہ وکیل جب اپنی فائل چھوڑ دیتا ہے تو یہی ہوتا ہے۔

    عدالت نے آفس اعتراضات اونچی آواز میں پڑھنے کی ہدایت کی سلمان صفدر نے کہا کہ آفس نے اعتراض لگایا کہ وقت کے اندر اعتراضات ختم نہیں کئے، آفس نے جب اعتراضات لگائے ہمیں اس کے حوالے سے نہیں بتایا۔

    عدالت نے سلمان صفدر کو متفرق درخواست پڑھنے کی بھی ہدایت کی، جس پر سلمان صفدر نے کہا کہ میں سزا معطلی کی درخواست لے کر آپ کے پاس آیا ہوں۔

    جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس دیئے کہ جو آفس اعتراض ہے وہ آپ کی متفرق درخواست نہیں ہے۔

    ہائیکورٹ نے بروقت اپیلیں دائر نا ہونے کے آفس اعتراض کو ختم کرنے کی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کر دی، عدالت نے سلمان صفدر کو ہدایت کی کہ آپ آفس اعتراض ختم کرنے کی درخواست دائر کریں۔

    بانی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر اعتراض ختم نا ہو سکا، عدالت نے اعتراض ختم کرنے کیلئے نئی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کر دی۔

    عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ القادر کیس اور توشہ خانہ ٹو میں بانی پی ٹی آئی کی اہم اپیلیں ہیں، القادر کیس میں بانی اور ان کی اہلیہ کی ضمانت کی امید ہے، القادر کیس کی سماعت بدھ کے روز مقرر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پانچ چھ ماہ بعد سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر ہوئی، توشہ خانہ ٹو اپیل کو تاحال آفس نمبر الاٹ نہ ہو سکا، کیس نمبر الاٹ ہونے کے بعد ہی سماعت آگے بڑھ سکے گی اور امکان ہے کہ اگلے ہفتے بانی پی ٹی آئی کی اپیل کو نمبر الاٹ ہو جائے گا۔

    سلمان صفدر نے کہا کہ اپیل نمبر ملنے کے بعد سزا معطلی پر باقاعدہ سماعت ہوگی، بانی پی ٹی آئی کے مقدمات میں آفس کی جانب سے مسلسل اعتراضات لگائے جا رہے ہیں، اپیل فیصلہ آنے کے نویں دن ہی ہائی کورٹ میں دائر کی گئی۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ بانی اس وقت صرف دو کیسز میں جیل میں ہیں، توشہ خانہ ٹو اور القادر کیس کے علاوہ کسی کیس میں گرفتاری مطلوب نہیں، عید سے پہلے اپیلوں پر سماعت ہوئی تو رہائی ممکن ہے، دونوں کیسز آپس میں منسلک ہیں، الگ نہیں کیے جا سکتے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بیٹا میری پوری دنیا ہے، ماہرہ خان کا اذلان کیلئے محبت بھرا پیغام

      پاکستانی پاسپورٹ 2026 میں 183ویں نمبر پر صرف 9 ممالک کا ویزا فری داخلہ

      عمران خان کی حراست پر 7 سابق آسٹریلوی کپتانوں کا وزیرِ خارجہ پینی وونگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

      تازہ ترین

      پاکستانی پاسپورٹ 2026 میں 183ویں نمبر پر صرف 9 ممالک کا ویزا فری داخلہ

      عمران خان کی حراست پر 7 سابق آسٹریلوی کپتانوں کا وزیرِ خارجہ پینی وونگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.