تازہ تر ین

کچھ ہوا تو پنجاب اور و فاقی حکو مت زمہ دار ہو گی

کراچی: (ویب ڈیسک) پریس کلب کے فورم پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ پنجاب اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ بلاول بھٹو کو مکمل سیکیورٹی فراہم کریں۔ مستقبل میں یہ ہی ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالیں گے اگر خدانخواستہ کچھ ہوا تو پنجاب اور وفاقی حکومت اس کے ذمہ دار ہوں گے۔ انہوں نے کہا جو ادارے لوگوں کی خدمت کرتے ہیں وہ ماں باپ کا درجہ رکھتے ہیں جبکہ عدلیہ کا ہماری سوسائٹی میں ایک بڑا کردار ہے۔ جب تک معاملہ عدالت میں ہو اس پر رائے دینا مناسب نہیں۔ ہمارے وزیراعظم نے عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کیا ہم ملک میں افراتفری پیدا کرنا نہیں چاہتے ہیں۔ دہشت گردوں نے بے نظیر بھٹو کو سر عام شہید کیا گیا ہماری قیادت کو اب بھی دہشت گردوں سے خطرات لاحق ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain