تازہ تر ین

مادر وطن کیلئے اپنا آج قربان کرنیوالے قوم کے ہیرو ہیں

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے باعث شہید ہونے والے کیپٹن تیمور علی خان، حوالدار مشتاق اور لانس نائیک غلام حسین کی بہادری اور جرا¿ت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر افواج کے جری سپوتوں نے وطن عزیز کی حفاظت کیلئے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں اور بہادری کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا۔ انہو ںنے کہا کہ قوم کو شہداءکی عظیم قربانیوں پر فخر ہے اور مادر وطن کی حفاظت کیلئے اپنا آج قربان کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں اور ان کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہو ںنے کہا کہ ہمارا ایمان ہے کہ شہید ہمیشہ زندہ رہتے ہیں اور پاک فوج کے شہید ہونے والے یہ بہادر سپوت بھی 20 کروڑ عوام کے دلوں میں زندہ ہیں اور زندہ رہیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی بھی معاشرہ خواتین کو ان کے حقوق دیئے بغیر ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتااور دین اسلام نے خواتین کو جن حقوق سے نوازا ہے، دنیا کے کسی معاشرے میں اس کی مثال نہیں ملتی۔اسلام نے اس بات کا پور اخیال رکھا ہے کہ کسی عورت کےساتھ صرف عورت ہونے کی بنیاد پرناانصافی نہ ہونے پائے۔ حقوقِ نسواں کیلئے سب کو مذہبی، سماجی اور اخلاقی ذمہ داریاں نبھانا ہو ں گی۔ خواتین کے حقوق کا تحفظ قومی فریضہ ہے،جو ہمیں کامیابی سے انجام دینا ہوگا۔ خواتین کی ترقی اور انہیں بااختیار بنائے بغیر خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے خواتین پر تشدد کی روک تھام کے عالمی دن کو موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ خواتین پر تشدد کی روک تھام کے عالمی دن کو منانے کا مقصد خواتین کے حقوق کے تحفظ اور ان پر تشدد کی روک تھام کےلئے کوششوں کو تیز کر نا ہے۔ معاشرے کے ارتقاءاو رزندگی کے ہر شعبہ میں خواتین کے کلیدی کردار کی اہمیت اپنی جگہ مسلمہ ہے۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے خواتین کوبااختیار بنانے اوران کے حقوق کے تحفظ کےلئے انقلابی نوعیت کے اقدامات کئے ہیں۔ پنجاب حکومت خواتےن پر تشدد کی روک تھام اوران کی دادرسی کےلئے سٹےٹ آف دی آرٹ سنٹر زبنا رہی ہے اورخواتےن کی دادرسی اور انہےں فوری انصاف کی فراہمی کےلئے ملتان مےں سٹےٹ آف دی آرٹ سنٹر قائم کردےاگےاہے اوراس سٹےٹ آف دی آرٹ سنٹر میں پولیس، پراسکیویشن ، میڈیکل اور فرانزک سہولتیں ایک ہی جگہ پر دستیاب ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے سیالکوٹ کے علاقے سمبڑیال روڈ پر سلنڈر پھٹنے کے باعث آتشزدگی کے واقعہ میں 3معذوربہن بھائیوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس افسوسناک واقعہ کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائیں اور اس ضمن میں غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق بچوں کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے عالمی شہرت یافتہ سائنسدان اور پنجاب یونیورسٹی شعبہ زوالوجی کے سابق پروفیسر ایمریطس ڈاکٹر مظفر احمدکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کوجوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے شہےد پائلٹ مرےم مختےار کی پہلی برسی کے موقع پر اپنے پےغام مےں کہا ہے کہ مرےم مختےار پرپوری قوم کو فخر ہے اوروہ پاکستان کی بہادر بےٹی اورپوری قوم کےلئے رول ماڈل ہے۔ فلائنگ آفےسر مرےم مختےار خداداد صلاحےتوں کی مالک تھیں۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ شہےد مرےم مختےار جےسی بےٹےاں پوری قوم کےلئے روشنی کی کرن ہےں ۔انہوںنے کہاکہ پاک فضائےہ مےں مرےم مختےار کی شمولےت نے دنےا پر واضح کردےا تھا کہ پاکستانی خواتےن کا اعتماد،حوصلہ اورجذبہ ترقی ےافتہ ممالک کی فعال خواتےن سے کسی طرح بھی کم نہےں ہے۔ انہوںنے کہا کہ جس قوم کے پاس مرےم مختےارجےسی باصلاحےت اورجراتمند بےٹےاں ہوں وہ ہمےشہ سرخروہوتی ہےں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain