تازہ تر ین

ہم نے جواب دیا تو بھارت کی نسلیں یاد رکھیں گی

لنڈی کوتل‘ خیبر ایجنسی ‘ راولپنڈی ‘ کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک‘ ایجنسیاں) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ بھارت نے ایل او سی پر سرجیکل اسٹرائیک کا ڈراما رچایا لیکن اگر ہم نے سرجیکل اسٹرائیک کی تو بھارت کی نسلیں یاد رکھیں گی۔بھارت نے ایل اور سی پر سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹا ڈراما رچایا، اسے سرجیکل اسٹرائیک کا معلوم ہی نہیںہم نے سرجیکل اسٹرائیک کی تو بھارتی نصاب میں پاک فوج کے قصے پڑھائے جائیں گے، پاک فوج کا مورال بہت بلند ہے ،ان خیالات کا اظہار آرمی چیف نے جمعرات کو خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے دورہ کے دوران اپنے خطاب میں کیا جہاں انہوں نے شاہد آفریدی اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کیا اس موقع پر تقریب کے دوران قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج دنیا کی عظیم فوج ہے، میں جارہا ہوں اور 29 نومبر کو اختیارات سونپ دوں گا، اب نئے لوگ آئیں گے اور یہ سلسلہ یوں ہی چلتا رہے گا لیکن میرا جینا میرا مرنا ملک کے لئے ہے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی زندگی شہدا کے لواحقین کےلیے وقف کرتاہوں اور شہداءکے لواحقین کےلئے فاونڈیشن بناوں گا،جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاک فوج کے جوان بھارتی فوج کوسبق سکھا سکتے ہیں، بھارت نے ایل او سی پر سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹا ڈراما رچایا، اسے سرجیکل اسٹرائیک کا معلوم ہی نہیں تاہم اگر ہم نے سرجیکل اسٹرائیک کی تو بھارت کی نسلیں یاد رکھیں گی اور بھارتی نصاب میں پاک فوج کے قصے پڑھائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ضرب عض©ب آپریشن کی وجہ سے قبائلی علاقوں میں امن قائم ہوگیا ہے اور ترقیاتی کام بھی جاری ہیں ، دہشتگردی کا ناسور ہمیشہ کیلئے دفن کردیا ہے ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی اسپورٹس کمپلیکس بن گیا تو یہاں آکر شاہد آفریدی سے میچ کھیلوں گا۔ انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی قوم کا فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام سے مل کر ہمیشہ خوشی ہوئی۔ ریٹائرمنٹ کے بعد شہدا کے لواحقین کے لیے فاﺅنڈیشن بناﺅں گا،ٓرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ عوام اور فوج کے درمیان رشتے کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر شاہد آفریدی، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن اور آئی جی ایف سی میجر جنرل شاہین مظہر محمود ان کے ہمراہ تھے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف افتتاحی تقریب کے بعد شرکا ءکے ساتھ گھل مل گئے۔ قبائلی عمائدین نے آرمی چیف کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔اس موقع پر آرمی چیف بڑے خوشگوار موڈ میں تھے ،قبائلی عمائدین نے آرمی چیف کو لونگی اور کلا پہنایا اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ میرے لئے باعث فخر ہے میں انہیں اپنے گھر میں محفوظ جگہ پر رکھوں گا،قبائلی عمائدین نے دہشت گردی میں جو قربانیاں دی ہیں وہ قابل ستائش ہیں،علاوہ ازیں قومی ٹیم کے سابق کپتان شا ہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ جنرل راحیل شریف میرے اور پاکستان کے ہیرو ہیں ،حمایت کرنے پر جنرل راحیل شریف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں،قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے آرمی چیف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔شاہد آفریدی گذشتہ روز ہی بنگلہ دیش سے وطن واپس پہنچے، وہ وہاں بنگلہ دیش کرکٹ لیگ کا حصہ ہیں۔خیبرایجنسی میں کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ سے قبل آخری مصروفیات میں سے ایک ہے، جن کی مدت ملازمت رواں ماہ 28 نومبر کو ختم ہونے جارہی ہے۔ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ذکا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی بھارت کوہضم نہیں ہورہی ہے، سی پیک ایک بڑا منصوبہ ہے اس کے لیے صلاحیت مزید بڑھانی ہوگی،اس سلسلے میں حکومت سے بات چیت ہورہی ہے،سی پیک سے متعلق ہم پر بہت بڑی ذمہ داری ہے،پاکستان نیوی اورمیری ٹائم مل کر سمندری حدود میں بھارت کی شرانگیزی روک رہے ہیں اورآئندہ بھارتی آبدوز کو یہاں آنے کی جرات نہیں ہوگی۔فاسٹ اٹیک کرافٹ کی تیاری کا کام جاری ہے ۔پاکستان شپ یارڈ کے چیئرمین کے طور پر اس کی پیداواری صلاحیت بڑھائی ہے۔کراچی شپ یارڈ میں میزائل بوٹس بن رہی ہیں جبکہ مختلف اقسام کی بوٹس تکمیل کے آخری مراحل میں بھی ہیں،آئیڈیازپورے خطے میں پہچانے جانے لگی ہے،آئیڈیاز2016کے کامیاب انعقادپرسب کومبارکبادپیش کرتاہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کراچی ایکسپوسینٹرمیں جاری نویں بین الاقومی دفاعی نمائش آئیڈیاز2016 کا دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ایڈمرل ذکاءاللہ نے کہا کہ آئیڈیاز2016 پاکستان کے لئے قابل فخر ہے، ہماری پروڈکٹ میں بہت سے ملکوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے جبکہ بین الااقوامی سطح پر بھی آئیڈیازکو پذیرائی ملی ہے۔ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاکستان کی تینوں مسلح افواج کی جنگی تربیت بہت معیاری اور اعلیٰ ہے، پاک فضائیہ دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، ضرب عضب ایک مکمل جنگ ہے اس میں کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے،بھارتی عزائم سے بخوبی واقف ہیں، اگر اس نے کوئی قدم اٹھایا تو جانتے ہیں اسے کہاں سے پکڑنا ہے،فضائی دفاع کےلئے خود انحصاری پر توجہ دے رہے ہیں۔کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ بھارتی عزائم سے بخوبی واقف ہیں، پاک فضائیہ دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، ہماری صلاحیتوں پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے،آپریشن ضرب عضب دہشت گردوں کےخلاف ایک مکمل جنگ ہے اس میں کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے، اس جنگ میں پاک فضائیہ بھی شامل ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain