تازہ تر ین

بھارت کا معاشی بائیکاٹ …. سبزیاں پھل پاکستان نہیں آ سکیں گے

لاہور (خصوصی رپورٹ) حکومت نے دیگر محاذوں کے ساتھ ساتھ معاشی محاذ پر بھی بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کرلیا۔ ہندو بنیئے کو سبق سکھانے کیلئے بھارتی زرعی اجناس کی دھڑادھڑ پاکستانی منڈیوں میں آمد کے سامنے بند باندھتے ہوئے پھلوں اور سبزیوں کی امپورٹ کے پرمٹ کینسل کردیئے گئے جس کے بعد گزشتہ روز بھارت کے ساتھ سمندری‘ زمینی اور فضائی تمام تجارتی راستوں سے پھلوں‘ سبزیوں سمیت دیگر زرعی اجناس کی درآمد بند رہی۔ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ طویل عرصہ سے بھارت آلو‘ پیاز اور ٹماٹر سمیت دیگر زرعی اجناس دھڑا دھڑ پاکستان بھیج رہا تھا جس کے نتیجے میں پاکستان کی زرعی معیشت تباہ ہورہی تھی جبکہ مقامی کسان بھی مناسب قیمت نہ ملنے کے باعث پریشانی سے دوچار تھا تاہم حالیہ کشیدگی کے بعد پاکستان نے ہنگامی اقدام کرتے ہوئے بھارت سے پھلوں اور سبزیوں کی درآمد کیلئے 23 نومبر 2016ءتک جاری کئے گئے۔ پچھلے تمام پرمٹ منسوخ کردیئے جبکہ کسٹم حکام کا کہنا ہے بھارت سے تجارت کے خواہشمند تمام درآمدکنندگان نئے سرے سے پرمٹ حاصل کریں۔ دریں اثنا ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ایس ایم منیر نے خصوصی گفتگو میں کہا پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم اڑھائی ارب ڈالر کے قریب تھا جو کم ہوکر اب تقریباً نصف رہ چکا ہے۔ تاہم کاروباری برادری کو اس پر تشویش نہیں کیونکہ ملک کی بزنس کمیونٹی محب وطن ہے۔ موجودہ حالات میں وطن سے محبت کا تقاضا یہی ہے کہ بھارت کو اس کی زبان میں جواب دیا جائے۔ ادھر لاہور چیمبر میں پاک بھارت ٹریڈ پروموشن کمیٹی کے چیئرمین آفتاب احمد وہرہ نے بتایا کہ بھارت کی زرعی اجناس پر نان ٹیرف بیریئرز لگا دیئے گئے ہیں اور گزشتہ روز کسی بھی تجارتی راستے سے بھارتی سبزیاں یا پھل پاکستان نہیں آسکے۔ مزیدبرآں آل پاکستان کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد امجد چودھری نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ صورتحال میں پاکستان کو اصولی پوزیشن لیتے ہوئے بھارت کے ساتھ برابری والا معاملہ رکھنا چاہئے۔ بھارت سے بے تحاشا اشیاءپاکستان آتی ہیں تاہم یہاں سے جپسم اور سیمنٹ جیسی چند اشیاءکے علاوہ برآمدات بہت ہی کم ہیں۔ ایسی صورتحال میں ہمیں اپنا قیمتی زرمبادلہ وہاں نہیں بھیجنا چاہئے۔
اجناس کا بائیکاٹ


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain