لا ہور (نامہ نگار،کلچرل رپورٹر) ہربنس پورہ کے علاقہ میں نامعلوم افرا د کے ہا تھ قتل ہو نے والی 35سالہ دو بچوں کی ماں سٹےج اداکارہ کی لاش پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی جسے بعدازاں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردےا گےا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حناءبیگ عرف قسمت بیگ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی ہے۔ مقتولہ کو12گولیاں ماری گئیں اور موت زیادہ خون بہہ جانے کے باعث ہوئی۔11 گولیاں ٹانگوں اور پیٹ میں لگیں ایک ہاتھ پر ماری گئی۔ دوسری جانب پولیس نے اس واقعہ میں زخمی ہونے والے اداکارہ کے مبینہ سیکرٹری علی بٹ کا ابتدائی بیان ریکارڈ کر لیا ہے جس کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کی تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن اور سی آئی اے پولیس کے سپرد کر دی گئی ہے جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ہربنس پورہ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے جمعرات کی صبح تماثیل تھیٹر سے ڈانس کی ریہرسل کرکے گاڑی پر سیکرٹری کے ہمراہ گھر واپس جاتے ہوئے اداکارہ حناءبیگ عرف قسمت بیگ اور اس کے سیکرٹری علی بٹ پر فائرنگ کی۔ شدید زخمی حالت میں اسے سروسزہسپتا ل منتقل کیا گیا۔ جہاں آٹھ گھنٹے ہسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد قسمت بےگ جان کی بازی ہا ر گئی۔ قسمت بیگ کی موت پر فنکار روتے ہوئے سڑکوں پر آ گئے۔ مال روڈ پر احتجاج کیا اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ پر پہلے بھی دو مرتبہ فائرنگ کی گئی واقعہ ذاتی دشمنی لگتی ہے۔ اداکارہ کے مبےنہ سیکریٹری علی بٹ کا بیان ریکارڈ کر لیا جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پو لیس نے قسمت بےگ کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی ہے۔ لاش گھر پہنچنے پر کہرا م برپا ہو گےا‘ معصوم بچے ماں کی لاش سے لپٹ کررو تے رہے۔ بعدازاں مقتولہ کو سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردےا گےا ۔ ذرا ئع کا کہنا ہے کہ قسمت بےگ پر اس سے قبل ہونے والے قاتلانہ حملے کے ملزم جن کا تعلق فےصل آبا د سے ہے کو بھی شامل تفتےش کر نے کا فےصلہ کےا گےا ہے۔ جبکہ مقتولہ کے موبائل فونز کا بھی ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے تاکہ معلوم ہو سکے کہ مقتولہ سے کن افرادنے واقعہ سے قبل رابطہ کیا یا پھر اس کی کسی سے کوئی لڑائی تو نہیں ہوئی تھی جس کی رنجش پر ملزمان نے اس کو قتل کر دیا ہے۔ پولیس نے مختلف پہلوﺅں پر تفتیش شروع کر دی ہے ۔ اداکارہ قسمت بےگ کوگزشتہ روز لاہور کے درس بڑے مےاں قبرستان مےں ان کے والد کے پہلومےں سپردخاک کردےا گےا۔ اس موقع پرشوبز کے علاوہ قرےبی عزےزاور محلے داروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ واضح رہے کہ قسمت بےگ کوان کے گھر کے قرےب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اس وقت شدےد زخمی کردےا تھا جب وہ تماثےل تھےٹرمےں شروع ہونے والے سٹےج ڈرامہ کی رےہرسل کرنے کے بعد اپنے گھر جا رہی تھےں۔ انہےں زخمی حالت مےں سروسزہسپتال لےجاےا گےا، جہاں کئی گھنٹے زندگی اور موت کی کشمکش مےں رہنے کے بعد وہ اپنے خالق حقےقی سے جا ملےں۔ ان کی رسم قل آج بعد نماز ظہر ان کی رہائشگاہ مکان نمبردو، گلی نمبرچار کےنال پوائنٹ، نزد پالکی شادی ہال اوربالمقابل تاج پورہ سکےم ادا کی جائے گی۔