یروشلم(ویب ڈیسک)اسرائیل میں لگی آگ مقبوضہ مغربی کنارے کے قریب یہودی علاقوں تک پھیل گئی ہے۔ 2ہزار گھر خالی کرالیے گئے، تاہم 32 ہزار ایکڑ جنگل کی اراضی جل چکی ہے۔ آگ بجھانے کے لیے دنیا کا سب سے بڑا امریکی سپر ٹینکر بھی پہنچ گیا ہے۔اسرائیل کے جنگلات میں منگل کو لگنے والی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ آگ مقبوضہ مغربی کنارے میں رام اللہ اور نابلس کے قریب غیرقانونی یہودی بستیوں تک پہنچ گئی ہے۔ ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا، جبکہ 45مکانوں کو آگ سے نقصان پہنچا ہے۔آگ بجھانے کے لیے دنیا کا سب سے بڑا امریکی سپر ٹینکر بھی پہنچ گیا ہے۔ فلسطین، ترکی اور روس سمیت کئی ملک کے فائر فائٹر طیارے آگ بجھانے کی کارروئیوں میں مصروف ہیں۔اس سے پہلے اسرائیلی فوج نے مبینہ طور پر آگ لگانے والوں کی فوٹیج اور تصاویر جاری کردی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اگرچہ اسرائیل اور غیر ملکی اور فلسطینی امدادی ٹیموں کی مدد سے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کے اطراف میں لگی آگ پر تقریبا قابو پالیا ہے۔تیسرے بڑے شہر حیفہ کے چند علاقوں میں لگی آگ کو ابھی تک بجھانے میں مصروف ہیں۔اس دوران ہزاروں افراد اپنے گھروں کو واپس لوٹنا شروع ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی پولیس نے الزام لگایا ہے کہ کچھ علاقوں میں آگ جان بوجھ کر لگائی گئی تھی اور شبہہ ہے اس میں فلسطینی ملوث ہیں۔ اس سلسلے میں اسرائیلی فوج نے مبینہ ملزمان کی فوٹیج اور تصاویر بھی جاری کی ہے، تاہم فلسطینی رہنماوں نے اس الزام کو مسترد کردیا ہے۔