تازہ تر ین

نئے سپہ سا لار کادہشتگردی کے خلاف بڑا اعلان

ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے منصب سنبھالتے ہی پشاور، مالاکنڈ اور وزیرستان کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر آپریشنل کمانڈرز کی جانب سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو آپریشن ضرب عضب اور آپریشن خیبر پر تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل ہدایت الرحمان اور دیگر اعلیٰ عسکری قیادت آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔ دورے کے موقع پر آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔بعد ازاں کور 14 ہیڈکواٹرز آمد پر آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کو علاقے اور آپریشن سے متعلق تفصیلی طور پر بریفنگ دی گئی، جس میں بریگیڈیئر امداد نے آرمی چیف کو اب تک کی پیش رفت، خیبرپختونخوا، فاٹا، مالاکنڈ ڈویڑن اور آپریشنل علاقوں میں بحالی اور تعمیر نو کے کاموں سے آگاہ کیا۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی، دہشت گردی کیخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا۔ متعلقہ حکام کو ہدایت دیتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ٹی ڈی پیز کی واپسی مقررہ وقت پر باعزت طریقے سے ہونی چاہیئے۔آرمی چیف نے اس عزم کا بھرپور اعادہ کرتے ہوتے کہا کہ پاکستان کی سرزمین کو دہشت گردوں سے پاک کیا جائیگا، دہشت گردوں کو دوبارہ اس سرزمین پر نہیں آنے دیا جائے گا، ہماری اولین ذمہ داری اندرونی اور بیرونی خطرات سے ملک کا دفاع ہے، جنرل باجوہ دورے کے دوران ایف سی، لیویز، آرمی کے جوانوں کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain