Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • راولپنڈی :سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا شہر کے مختلف مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ ،سی پی او نے کرکٹ سٹیڈیم کی ڈیرٹیز چیک کیں ۔
    • رالپنڈی :تھانہ بنی پولیس کی کارروائی ،زیر حراست گینگ سے10مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد۔
    • فتح جنگ :پی پی پی کسان ونگ کے صدر آصف حیات خان گورنر پنجاب سردار سلیم خان سے ملاقات کررہے ہیں ۔
    • خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی مزید سخت
    • ریاض:مشوانی قبائل کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں دی گئی تقریب کے موقع پر لی گئی گروپ تصویر۔
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ،9افراد گرفتار،پتنگیں،ڈوریں شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا
    • برٹش ہائی کمشنرکا ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کے ہمراہ موضع مرید کا دورہ
    • کی کاوشیں جاری اسلام آباد کو ترقی یافتہ، سرسبز دارالحکومت بنانے کیلئے CDA
    • ریاض:مشوانی قومی تڑون قبیلہ کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں عشائیہ
    • پنجاب کالج جنڈ میں پرنسپل ملک اقبال کی زیرِ صدارت سیرت النبی ۖ کانفرنس
    • پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سر عام غیر قانونی ایل پی جی گیس بھرنے کا سلسلہ جاری
    • کرکٹ سیریز کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے: مشتاق سکھیرا
    • نوٹسز بے سود3 ہزار سے زائد شاپنگ مالز بڑی عمارتیں فائر سیفٹی انتظامات سے محروم
    • راولپنڈی،،شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے 2 افراد گرفتار
    • راولپنڈی، 3 مختلف مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری مجرم گرفتار
    • پاکستان سری لنکا دوسرا ٹی 20 میچ پر سکیورٹی و ٹریفک کے موثر انتظامات
    • کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے گلستان جوہر میں نئے صوبوں ‘ انتظامی یونٹس اور بااختیار بلدیاتی نظام کے حوالے سے منعقدہ عوامی رابطہ مہم سے ڈاکٹر فاروق ستار خطاب کر رہے ہیں۔
    • جاپانی سفیر اکاماٹسو شوئچی کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، فیروز شاہ سے ملاقات
    • کراچی پورٹ کی عالمی انڈیکس میں ریکارڈ کارکردگی، وزیراعلیٰ سندھ کی مبارکباد
    • راولپنڈی کینٹ بورڈ کے دروازے عوام کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں:زاہد بختاوری
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ملک کیخلاف ساشیں کرنیوالوں اور انکے سہولتکاروں کے خاتمے کا وقت آچکا ہے، وزیراعظم

    By Khabrain Newsجنوری 3, 2025
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دشمن گھات لگائے بیٹھا ہے، ملک کے خلاف ساشیں بُننے الوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے کا وقت آچکا ہے۔

    نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے شرکا  کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ایک اور اچھا موقع ہے کہ پاکستان نے سلامتی کونسل میں غیر مستقل رکن کی حیثیت سے 2 سال کے لیے ذمے داری سنبھال لی ہے۔ ان شا اللہ اس دوران پاکستان اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا اور عالمی سفارت کاری میں اپنی پوری استعداد کے ساتھ شریک ہوگا۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایک ایسے وقت میں جب دشمن گھات لگائے بیٹھا ہے، سرحد پار سے پاکستان پر چند روز قبل جو حملہ ہوا ، اس کا منہ توڑ جواب دیا گیا ۔ یہاں پر ان کے جو گھس بیٹھیے موجود ہیں خاص طور پر پختونخوا کے بعض علاقوں میں اور بلوچستان میں جو پاکستان کے خلاف مختلف قسم کی سازشیں بُنی جا رہی ہیں، ان میں جو خارجی ہاتھ ہے، اس کا ہمیں اچھی طرح علم ہے کہ کن ممالک سے انہیں سپورٹ مل رہی ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے کل ایجنڈا ڈسکس کیا تھا کہ پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر کس طرح لانا ہے، وہ تبھی شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے جب ہم سب مل کر امن و امان کو پاکستان کے چاروں صوبوں اور وفاق سمیت گلگت بلتستان و آزاد کشمیر میں مزید بہتر بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ فتنۃ الخوارج کا بھی مکمل صفایا کرنے کا وقت آ چکا ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ کل میں نے گزارش کی تھی کہ کس طرح سے دوبارہ یہ فتنہ سر اٹھا رہا ہے،  آج اس پر بات ہیں ہوگی، تاہم صرف یہی گزارش کروں گا کہ صوبے کروفاق اور دفاعی اداروں کے ساتھ مل کر مربوط پلان بنائیں، جس کا پاکستان کی بہتری اور خوش حالی سے تعلق ہو۔ بطور وزیراعظم میں اسے سراہوں گا کیوں کہ قومی مفاد ہماری اولین ترجیح ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسی طرح ڈیجیٹل محاذ پر جو پاکستان کے خلاف زہر اگلا جا رہا ہے، پاکستان سے باہر جو ایجنٹ بیٹھے ہیں، پاکستان کے دشمن بیٹھے ہیں، جس طرح سے وہ پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلا رہے ہیں، یہ بہت بڑا چیلنج بن چکا ہے۔ وہ جھوٹ کے ذریعے حقائق کو مسخ کرکے سوشل میڈیا پر پیش کررہے ہیں، جس سے ایسا ماحول بنایا جا رہا ہے کہ پاکستان کے خلاف جھوٹ کی بنیاد پر سوالیہ نشان اٹھائے جا رہے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پچھلے چند ہفتوں میں جو کچھ ہوا، اسلام آباد پر جو یلغار اور چڑھائی کی گئی، اس پر سوشل میڈیا میں جو جھوٹ کا طوفان اٹھایا گیا، حالیہ وقتوں میں اس کی نظیر نہیں ملتی۔ اسے اگر ہم نے ختم نہ کیا تو ہماری تمام کاوشیں دریابرد ہو جائیں گی۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم سب کو یہ یاد رکھنا ہوگا کہ ملک کی خاطر فورسز جو قربانیاں دے رہی ہیں، یہ رائیگاں نہیں جائیں گی اور  جو عناصر ان قربانیوں کو غیر اہم سمجھ رہے ہیں، وہ بہت بڑی بھول میں ہیں۔ ان شا اللہ پاکستان قائم و دائم رہے گا اور ان قربانیوں کے نتیجے میں ہم اتحاد اور عمل کے راستے پر چلتے ہوئے فتنوں کا خاتمہ اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکیں گے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.