پسرور (نمائندہ خبریں) چاروہ سیکٹر میں گزشتہ روز بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کی بلااشتعال فائر اور شیلنگ کے بعد پاکستان کی طرف سے چناب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی پر بی ایس ایف نے صلح کے پرچم لہرا دیئے واقعات کے مطابق پاک بھارت ورکنگ باﺅنڈری کی عنایت شہید پوسٹ سچیت گڑھ پر بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے کمپنی کمانڈر اجیت سنگھ نے سفید جھنڈا لہراتے ہوئے چناب رینجرز کے کمپنی کمانڈر عاشق علی سے زیروپوائنٹ پر ملاقات کی اور موقف اختیار کیا کہ بی ایس ایف کو اطلاع ملی تھی کہ چاروہ سیکٹر میں واقع گاﺅں چاملیال میں میں کچھ مجاہدین گھس آئے ہیں جس پر فائرنگ کی گئی اس دوران کچھ گولیاں پاکستانی حدود گریں جس پر پاکستان کی چناب رینجرز نے سخت جوابی کارروائی شروع کردی مہاراج شما کریں اجیت سنگھ نے کہا کہ وہ ورکنگ باﺅنڈری پر سیز فائر چاہتے ہیں جس پر پاکستانی کمپنی کمانڈر عاشق علی نے اعلیٰ حکام کی اجازت سے سیز فائر پر رضا مندی ظاہر کردی گزشتہ 24گھنٹوں سے چاروہ سیکٹر،معراجکے ،سچیت گڑھ اور چپراڑ سیکٹر میں دونوں اطراف سے مکمل سکون ہے اور فائر بندی کا سلسلہ جاری ہے۔