تازہ تر ین

چوروں کے نئے نئے انداز

جب چور شور مچاتا ہے تو مور سمجھ جاتا ہے اور ماموں ل±ٹ جاتا ہے۔مور چور کی ہر مکاری سے با خبر ہوتا ہے اس لیے آج کل کے چور نئے نئے طریقوں سے کاروائی کرتے ہیں۔چوروں نے آجکل گاڑی کو لاک ہونے سے بچانے کے لیے ایک نیا طریقہ ڈھونڈا ہے۔جس کی وجہ سے جب آپ گاڑی لاک کرتے ہیں تو وہ لاک نہیں ہوتی آپ بے خبری میں اسے لاک سمجھتے ہیں اور چور آپ کے پیچھے آپ کی گاڑی میں گھس جاتا ہے۔چور اس کاروائی کے لیے آپ کی گاڑی کے ہینڈل میں ایک سکہ رکھ دیتا ہے جس سے .چور کا کام بہت آسان ہوجاتا ہے کیونکہ سکہ گاڑی کے دروازے کو لاک نہیں ہونے دیتا گاڑی کے دروازے میں سکہ رکھ دیا جاتا ہے آپ گاڑی پارک کر دیتے ہیں اور پیچھے سے چور اپنا کام تمام کر جاتا ہے۔اگر آپ کی گاڑی میں کو ئی سیکورٹی سسٹم ایسا نہیں لگا جو ڈور کھلا رہ جانے کی صورت میں آپ کو خبردار کرتا ہے تو آپ کی گاڑی چوروں کے لیے ایک کھلا حدف ہے۔اپنے حدف کو نشانہ بنانے کے لیے یہ ماہر چور پہلے آس پاس سے پوری طرح باخبر ہوتے ہیں اور پھر گاڑی میں موجود سامان کو اور اکثر اوقات پوری گاڑی کو لے ا±ڑتے ہیں۔اس لیے ضروری ہے کے گاڑی پارک کرنے کے بعد تمام دروازوں کے لاکس چیک کر لیے جائیں تا کہ چور آپ کوماموں نہ بنا دیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain