لندن (ویب ڈیسک)یورپی معاشرے کو ایک جانب تو خوشحالی کی علامت قرار دیا جا تا ہے لیکن دوسری جانب اخلاقی زبوں حالی کا یہ عالم ہے کہ انسان شرم سے سر جھکانے پر مجبور ہو جائے ،اس معاشرے کے اخلاقی دیوالیہ پن کی تازہ ترین مثال وہ نوجوان لڑکی ہے جس نے بھاری رقم کے عوض اپنا کنوارہ پن فروخت کے لئے پیش کر دیا ہے اور اس بے حیائی کو عملی جامہ پہنانے کے لئے بولی کا آغاز بھی ہو گیا ہے میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 18سالہ لڑکی کا کہنا ہے کہ اس کے والدین بدترین معاشی مجبوریوں سے دوچار ہیں انہیں گھر خالی کرنے کا حکم دے دیا جا چکا ہے اور اگر جلد رقم کا بندو بست نہ ہوا تو وہ بے گھر ہو جائینگے الیگز کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والدین کی مدد کرنا چاہتی ہے لہذا اس نے اپنی عزت نیلامی کے لئے پیش کر دی ہے وہ اپنی عصمت کے بدلے 10لاکھ یورو کا تقاضہ کر رہی ہے جس سے وہ اپنے والدین کا خواب پورا کر سکے اور ساتھ ہی ساتھ آکسفورڈ یونیورسٹی میں اپنی تعلیم کو بھی مکمل کر سکے ۔الیگز ا نے ایک ٹی وی انٹریو کے دوران انکشاف کیا کہ اس نے اپنے والدین کیلئے یہ انتہائی قدم اُٹھا یا ہے جس کا اُس کے والدین کو علم نہیں دوسری طرف الیگز ا نے اس عمل کو تیز کرنے کیلئے ایک ویب سائٹ پر اپنا اشتہار بھی دیدیا ہے جس کے مطابق الیگزا کو 10لاکھ یورو دینے والا اُس کو جہاں بھی بلائے گا وہ جانے کیلئے تیار ہے ۔یورپی معاشرے کی یہ تصویر شاید بہت کم لوگ ہی جانتے ہونگے ۔