تازہ تر ین

” مائی وے “ مارکیٹ میں آ گئی

لاہور (خصوصی رپورٹ) ”مائی فیوڈل لارڈ“ کی مصنفہ اور معروف شخصیت بیگم تہمینہ درانی کی سماجی خدمات کے حوالے سے کتاب مائی وے مارکیٹ میں آگئی ہے ، یہ کتاب تہمینہ درانی کے 1991سے آج تک کے معاشرتی خدمات اور کامیابیوں کے سفر کی داستان ہے، اس کتاب میں تہمینہ درانی کی سماجی خدمات کے یادگارلمحات اور ان کو ملنے والے ایوارڈز کی یادیں تصاویر کی شکل میں مرتب کی گئی ہیں، مائی وے میں تہمینہ درانی کی معروف تصنیف مائی فیوڈل لارڈ کاتذکرہ بھی شامل ہے، اس کتاب میں تہمینہ درانی کی مسلم خواتین کو بااختیار بنانے ، خواتین پر تیزاب پھینکنے کے واقعات کی روک تھام اور آئی ڈی پیز کیلئے انکے کام کی یادیں بھی شامل ہیں ، مائی وے میں سچائی کی تلاش، کے پی کے میںسیلاب متاثرین کیلئے انکی خدمات کا تذکرہ اور افغان جنگ ، جہاد اور آرمی پبلک سکول پر حملے پر ان کے رد عمل کو ذرائع ابلاغ میں ملنے والی کوریج بھی شامل ہے، تہمینہ درانی کی خدمات پر معروف ملکی و غیر ملکی ذرائع ابلاغ پر ہونے والے تبصروں کو بھی اس کتاب کا حصہ بنایاگیاہے، خوبصورت سرورق پر مبنی کتاب مائی وے مکمل رنگین ہے جسے آرٹ پیپر پر شائع کیاگیاہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain