تازہ تر ین

سنی لیو ن نے مودی کو بڑا دھچکہ دے دیا

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ میں بولڈ مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے مشہور اداکارہ سنی لیون نے مقبولیت میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، سلمان خان اور شاہ رخ خان کوبھی پیچھے چھوڑ دیا۔ یاہوانڈیا نے بھارت میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست جاری کی ہے جس میں بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جس کے بعد وہ مسلسل پانچویں سال سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت بن گئی ہیں جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی دوسرے اور نئی دلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔یاہو انڈیا کے مطابق اداکاروں کی فہرست میں سلمان خان پہلے، کامیڈین کپل شرما دوسرے، بگ بی امیتابھ بچن تیسرے، شاہ رخ خان چوتھے اور عامرخان پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں جب کہ خواتین کی فہرست میں اداکارہ سنی لیون سب سے آگے ہیں جس کے بعد اداکارہ بپاشاباسو، دپیکا پڈوکون، کترینہ کیف اور پریانکاچوپڑا بالترتیب دوسرے ،تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain