لاہور(ویب ڈیسک) نامور ماڈل علائےکہ نے کہا ہے کہ وہ ٹی وی ڈراموں میں کام کرناچاہتی ہوں ‘بھارتی ڈراموں میں گلیمربہت زیادہ ہوتاہے مگر مقصدیت نہیں ہوتی جبکہ پاکستانی ڈرامہ ایک مقصد لیئے ہوتاہے۔ اپنے اےک انٹر وےو مےں علائےکہ نے کہا کہ مےں ابتک بہت سارے برانڈ شوٹس کرواچکی ہیں‘ پاکستان میں ماڈلنگ کامستقبل بہت روشن ہے اس لیئے جو ماڈلنگ میں ان ہوجاتاہے وہ کسی اور طرف کام ہی نہیں کرتا مگر میں ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھاں گی‘ پاکستانی فلموں کا معیار اب پہلے جیسا نہیں رہا ابھی بھی صرف گلیمرسے بھرپور فلمیں آرہی ہیں جن میں اداکاری و کہانی نام کی بھی نہیں ہوتی اس لیئے فی الحال ٹی وی ڈراموں کو ہی ترجیح دوں گی۔





































