نیویارک(شوبزڈیسک)گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک سو تین ملین فالورز کے ساتھ سرفہرست آگئی ہیں۔ 24سالہ پرکشش گلوکارہ انسٹاگرام پر ہردلعزیز شخصیت بن گئی، انسٹاگرام پر ان کے چاہنے والوں کی تعداد ایک سو تین ملین سے تجاوز کر گئی۔معروف پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ ترانوے اعشاریہ نو ملین فالوورز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ انسٹاگرام کی 2016ءکی جاری کردہ رینکنگ میں معروف سنگر آرینہ گرینڈ تیسرے اور بی یونسی چوتھے نمبر پر ہیں، ٹی وی ادکارہ کم کارڈیشین اٹھاسی اعشاریہ دو ملین فالورز کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہیں۔





































