نیویارک (شوبز ڈیسک) امریکی میگزین فوربز نے سب سے زیادہ کمانے والے گلوکاروں کی فہرست جاری کر دی۔17 ارب روپے کے ساتھ ٹیلر سوئفٹ سرِ فہرست رہیں۔امریکی میگزین فوربز کی2016ءمیں سب سے زیادہ کمانے والے گلوکار وں کی فہرست کے مطابق ٹیلر سوئفٹ سب پر بازی لے گئیں۔ امریکی گلوکارہ نے17ارب روپے کمائے ۔گلوکارہ ایڈیل ساڑھے آٹھ ارب روپے کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہیں۔ تیسرے نمبر پر میڈونا رہیں ان کی اس سال کمائی ساڑھے سات ارب روپے سے زیادہ رہی۔





































