اسلام آباد (ویب ڈیسک)بنی گالہ گھر کی خریداری کیلئے جمائما سے رقم ادھار لی،یہ رقم قانونی طریقے سے پاکستان منتقل ہوئی۔ اسپیکرکے ریفرنس میں ٹیکس چوری اورآف شور کمپنی ظاہر نہ کرنے کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف نے نااہلی ریفرنس میں الیکشن میں جواب داخل کرادیا۔الیکشن کمیشن 15 دسمبر کوفیصلہ سنائےگا۔2002 میں بنی گالہ گھر کی خریداری کا معاہدہ 4 کروڑ 35 لاکھ میں کیا۔رقم اقساط میں ادا کرنے کا معاہدہ ہوا۔ ابتدائی طور پر65 لاکھ روپے ادا کیے۔بقایا رقم لندن کا فلیٹ بیچ کر ادا کرنا تھی۔مقررہ مدت میں لندن فلیٹ کی فروخت میں تاخیر ہوئی۔ جمائمہ نے گھر کے لیے ادھار رقم دی۔جمائمہ نے رقم قانونی طریقے سے پاکستان منتقل کی۔لندن فلیٹ فروخت کرکے جمائمہ کا قرض ادا کیا۔عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جواب داخل کرادیا اور کہا اسپیکرکے ریفرنس میں لگائے گئے ٹیکس چوری اورآف شور کمپنی ظاہر نہ کرنے کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ نیازی سروسز لمیٹڈ کا واحد اثاثہ لندن فلیٹ تھا جو2003 میں بیچا، جس کے بعد کمپنی کا وجود صرف کاغذوں کی حد تک ہے۔ آف شور کمپنی میں کوئی شیئر ہے نہ سن 2000 کی ٹیکس یمنسٹی اسکیم سے کوئی فائدہ اٹھایا۔پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کہتے ہیں اسپیکر نے ریفرنس 2013 کے ہارے ہوئے الیکشن پر بھجوایا۔ان کے وکیل نے تسلیم کیا کہ اسپیکرنے ریفرنس میں 2015 الیکشن کا نامزدگی فارم نہیں لگایا، اسپیکر نا اہل ہیں، انہوں نے اپنے قائد کوبچانے کیلئے گری ہوئی حرکت کی۔مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہاعمران خان عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔ہم سے 40 سال کا ریکارڈ مانگتے ہیں، خود 2007 کا ریکارڈ نہیں دے رہے، نوازشریف پرالزامات تب سامنے آتے ہیں جب وہ سیاسی طورپرمضبوط ہورہے ہوں۔الیکشن کمیشن نے عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف نااہلی ریفرنس کی سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کردی۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ 15 دسمبر کو ریفرنسز پر فیصلہ سنایا جائے گا۔