تازہ تر ین

” بلبلے “ میری زندگی بھر کی کامیابی

لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ عائشہ عمرنے کہاہے کہ مجھے ٹی وی سے نام اورشہرت ملی، صرف معیاری فلموں میں جلوہ گرہونگی۔انہوںنے کہا کہ ٹی وی ڈراموں میں اداکاری اورماڈلنگ کے ذریعے اپنانام کمایا۔ بلاشبہ مجھے ڈرامہ سیریزبلبلے میں مزاحیہ کردارسے شہرت ملی لیکن میں ہرقسم کے کرداراداکرکے خودکوورسٹائل اداکارہ کے طورپرمنواناچاہتی ہوں۔بلبلے ہٹ ہونے کے بعد مجھے اکثرمزاحیہ ڈراموں کی پیشکش ہو تی رہی ہے تاہم میں نے صرف وہی ڈرامہ سائن کیاجس کاکردارمجھے پسندآیا۔انہوںنے کہا کہ ٹی وی کایہ ریکارڈہے کہ بلبلے اتنے برس سے اپنی مقبولیت برقراررکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا مجھے فلموں کی بھی آفرزملتی رہتی ہیں لیکن میں صرف کم اورمعیاری کرداروں پرمبنی پراجیکٹ سائن کرتی ہوں ۔فلم کراچی سے لاہورمیں میری اداکاری کوبہت پسندکیاگیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain