لاہور(ویب ڈیسک) کامیڈین کپل شرما کتنا کماتے ہیں، آپ اندازہ بھی نہیں کرسکتے کپل شرما آج بھارت کی سب سے زیادہ کمانے والی شخصیات میں شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کپل شرما نے سونی چینل کے ساتھ نیا کنٹریکٹ کرلیا ہے اور وہ اب مزید ایک سال تک چینل سے منسلک رہیں گے جسکے بعد دی کپل شرما شو 2017کے آخر تک جاری رہے گا لیکن ان سب سے ہٹ کر کہ کپل اس شو سے کتنا کما رہے ہیں یہ جان کر آپ کو واقعی حیرت ہوگی اس سے قبل کپل ایک شو کا 60 سے 80 لاکھ روپے معاوضہ لیتے تھے لیکن اب ذرائع کے مطابق سونی چینل کیساتھ ہونیوالے ایک سالہ توسیع شدہ معاہدے کے تحت وہ سالانہ 110 کروڑ روپے معاوضہ حاصل کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق چینل والے ان سے اور ان کے شو سے بہت خوش ہیں، یہ شو ان کیلئے بہت منافع بخش ہے یہی وجہ ہے کہ وہ کپل کو کہیں جانے نہیں دینا چاہتے۔