تازہ تر ین

سوپر ہیرو فلم ”گارڈیئنز آف دی گلیکسی “کا ٹریلر جاری

واشنگٹن (شوبز ڈیسک)مارول کامکس کے سپر ہیروز پر مبنی ہالی وڈ کی نئی سائنس فکشن ایکشن فلم ‘گارڈیئنز آف دی گلیکسی ‘ کانیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔برطانوی ناول نگار ڈین ابنیٹ کی کتاب سے ماخوذ ہدایتکارجیمز گن کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک ایسے سپر ہیروز کے گِرد گھوم رہی ہے جو دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے نکلتے ہیں اور اپنی صلاحیتوں کی بدولت منفی طاقتوں کومنہ توڑ جواب دیتے ہیں۔کیون فیج کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں ہالی وڈ اداکار کرِس پریٹ ،سیلوسٹرا سٹیلون ،کرٹ رسل، وزوئی سیلڈانا ، کیرن گیلن ،کرس سیلیون ،الزبیتھ ڈبیکی، نیتھن فیلن، ڈیو بیٹسٹا، شین گن اورمائیکل روکرشامل ہیں جبکہ مختلف اینیمیٹیڈ کرداروں کیلئے ڈائیلاگ بریڈلے کوپراور وِن ڈیزل کی آواز میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ مارول اسٹوڈیوز کی تیارکردہ ایکشن سے بھرپورمناظر کی عکاسی کرتی یہ سائنس فکشن فلم والٹ ڈزنی پکچرز اورموشن پکچرز کے تحت آئندہ سال5مئی کو سینما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain