تازہ تر ین

ارمینا خان ذاتی فلم بنائیں گی

لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ ارمینا خان ذاتی فلم پروڈیوس کریں گی جس کا م شروع ہوگیا ہے ۔اس بات کا انکشاف انہوں نے”خبریں“سے ملاقات میں کیا۔ارمینا خان نے بتایا کہ میری فلم کے سکرپٹ پر کام شروع ہوگیا لیکن ابھی سارا کام ابتدائی مراحل میں ہے ،سکرپٹ مکمل ہوتے ہی میں دیگر امورپرتوجہ دوں گی اور کوشش کروں گی کہ فلم کو جلد سیٹ پر لے آﺅں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ فلم کی کاسٹ میں کون ہوگا یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہے کیونکہ اس کا فیصلہ میں سکرپٹ کی تکمیل کے بعد ہی کروں گی جبکہ ڈائریکٹرکا فیصلہ بھی بعدمیں ہوگا۔یہ فلم مکمل طور پر تفریحی ہوگی جس میں ایک اہم پیغام بھی ہوگا۔انہوں نے مزیدبتایا کہ ان دنوں میں لاہورمیں پہلی بار ڈرامہ سیریل”رسم دنیا“کی ریکارڈنگ میں مصروف ہوں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain