تازہ تر ین

بڑھے پیٹ کیلئے آسان ورزشیں ….

لاہور ( خصوصی رپورٹ)عموماً بڑھا ہوا پیٹ مستقبل کے موٹاپے کا پیش خیمہ ہوتا ہے۔بڑھے ہوئے پیٹ کی شکایت وہی لوگ کرتے نظر آتے ہیں جن کا باقی جسم تو سمارٹ ہوتاہے لیکن زیادہ بیٹھنے کی وجہ جسمانی تحریک کی کمی یا دیگر وجوہات کی بناءپر ان کا پیٹ ضرور بڑھنے لگتا ہے۔اپنے تئیں سب کوششیں بھی کرتے ہیں لیکن جب ایک دفعہ پیٹ نکل آئے تو اسے اندر کرنا ہتھیلی پر سرسوں کے جمانے کے مترادف بن جاتا ہے۔لیکن یہ کچھ ایسا ناممکن بھی نہیں ہے۔اس کے لیے کچھ ٹپس پیش کی جارہی ہیں جو یقینا آپ کیلئے مفید ثابت ہوں گی۔
اس کیلئے سب سے پہلے تو آپ کو سخت محنت کیلئے خود کو تیار کرنا ہوگا۔ کھانے کی عادت میں تبدیلی اور ورزش کو اپنا معمول بنانا ہوگا۔
وزن کم کرنے والی غذائیں:وٹامن سی سے بھرپور پھلوں کو غذا میں شامل کریں جیسا کہ کینو، لیموں، کیوی، سیب اور انگور وغیرہ۔ترشی والے تمام پھل وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں۔سبزیوں میں گوبھی ،ٹماٹر، پالک ،مٹر کو شامل کریں کیونکہ ان میں مزلز وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں اور ان میں کیلوریز بھی کم ہوتی ہیں۔سبزیوں کو گھی اور مصالحوں میں بھون کر پکانے کی بجائے کچی سبزیوں کو کھانے کی عادت بنائیں۔اس کے علاوہ گوشت کی جگہ دالوں، مکمل اناج، خشک میوہ جات، انڈوں، مچھلی اور پانی کی زیادہ مقدار کو بھی اپنے معمول میں شامل کریں۔میٹھا کھانے سے جس قدر بچ سکیں بچیں۔
ورزشیں کون سی کی جائیں؟:ورزش نمبر 1:پیٹ کم کرنے کیلئے ایسی ورزش کرنا ضروری ہے جس سے جسم کے نچلے حصے کو حرکت ملے۔ کمر کے بل بالکل سیدھا لیٹ جائیں ،ہتھیلیاں زمین کی جانب ہوں اور بازو باکل سیدھے ہوں۔دونوں ٹانگوں کو ہوا میں 45کے زاویے میں اٹھالیں۔ ٹانگوں سے ہوا میں سائیکل چلائیں۔پہلے پہل دونوں ٹانگیں بیک وقت چلانے میں اگر مشکل محسوس ہوتو ایک ٹانگ کو ہی گھماسکتے ہیں۔
ورزش نمبر 2:اسی طرح کمر کے بل لیٹ جائیں، ایک ٹانگ کو زمین سے اٹھا کر 45کے زاویے پر سیدھا رہنے دیں جبکہ دوسری کو موڑ کر سینے کے ساتھ لگائیں ۔اسی طرح دوسری ٹانگ کو سیدھا چھوڑ کر پہلی کو سینے کے ساتھ لگائیں۔ہر ٹانگ کے ساتھ کم از کم دس بار یہ عمل دہرائیں۔
ورزش نمبر3:اس ورزش کے لیے ضروری ہے کہ آپ زمین پر الٹے لیٹ جائیں اب آپ خود کو اپنے پنجوں اور بازوﺅں کے بل پر اوپر کی جانب اٹھائیں اور اس دوران کہنی 90ڈگری کے زاویے پر مڑ جائے جبکہ اس دوران اپنے پیٹ اور اوپری حصے کو سخت کرلیں اور ٹانگیں بالکل سیدھی رہیں۔آپ اس حالت میں 10 سیکنڈ تک رہیں اور رفتہ رفتہ دورانیہ 40سکینڈ تک لے جائیں۔ اس ورزش کو تین مرتبہ دہرائیں۔ ماہرین کا کہناہے کہ ان 3ورزشوں اور 20منٹ کی روزانہ واک آپ سے پیٹ کو کم کرکے پرکشش بنادیتی ہے۔ اس کے علاوہ بہترین نتائج کیلئے غذا اور ورزش کے ساتھ ساتھ مناسب نیند بھی لیجئے۔کم از کم سات سے آٹھ گھنٹے کی نیند ضرور لیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain