ممبئی( آن لائن ) برصغیر کے لیجنڈری فنکار دلیپ کمار کی طبعیت خراب ہو گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انہیں ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال میں داخل کر لیا گیا۔ وہ بخار اور ٹانگ میں سوجن کا شکار ہیں۔ترانوے سالہ دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو کا کہنا ہے کہ ان کے خون کے کچھ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ انہوں نے دلیپ کمار کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ان کے پیغام میں کہنا تھا کہ اب بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ میں آپ کا مشکور ہوں کہ آپ نے ہمیشہ اپنی دعاﺅں میں مجھے یاد رکھا۔یاد رہے کہ 93 سالہ دلیپ کمار نے آخری بار 1998 میں فلم قلعہ میں اداکاری کی تھی۔ وہ گیارہ دسمبر کو چورانوے سال کے ہوجائیں گے۔