تازہ تر ین

جنرل نوید مختار کوآئی ایس آئی کا سربراہ بنانے کا امکان

لاہور(سیاسی رپورٹر) لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کو کور کمانڈر کراچی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود کو ملٹری سیکریٹری مقرر کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی (جی ایچ کیو) میں ملٹری سیکریٹری اور لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود چیف آف لاجسٹک اسٹاف کے عہدے پر فرائض انجام دے رہے تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا بحیثیت کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی جگہ عہدہ سنبھالیں گے۔ واضح رہے کہ نومبر میں وزیراعظم نواز شریف نے دو سینیئر آمی افسران کو چیف آف آرمی اسٹاف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر کیا تھا۔ بلوچ رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کو چیف آف آرمی اسٹاف اور لیفٹیننٹ جنرل زبیر حیات کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر کیا گیا تھا۔ 29 نومبر کو جنرل راحیل شریف چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے سے سکبدوش ہوئے تھے اور جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی قیادت سنبھالی تھی۔ واضح رہے کہ آرمی چیف کی تبدیلی کے بعد کور کمانڈر کی تبدیلی کو اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے کیوں کہ کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ ماضی میں ریجنرز کے اختیارات کے حوالے سے سندھ حکومت اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے درمیان اختلافات رہے ہیں۔ کور کمانڈر کے عہدے پر رہتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے “کراچی آپریشن” کو “غیر سیاسی، بلاامتیاز اور ناقابلِ سمجھوتہ” قرار دیا تھا۔ ان کا عزم تھا کہ تشدد زدہ شہر کو معمول پر لایا جائے اور اوہ اس حوالے سے کراچی آپریشن کو غیر سیاسی، بلا امتیاز اور بغیر کسی دباو¿ اور سمجھوتے کے آگے بڑھانے کے حامی تھے۔ رواں برس اگست میں رینجرز کے سندھ میں قیام میں ایک سال کی توسیع کی گئی تھی جبکہ رینجرز کو کراچی میں مزید 90 روز کے لیے خصوصی اختیارات دیے گئے تھے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ تیسرا تبادلہ اور تقرری بہت جلد متوقع ہے جس کے تحت سابق کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ نوید مختار کو آئی ایس آئی کا سربراہ بنایا جارہا ہے، جس کا آج کل میں اعلان متوقع ہے، مزید دو اہم پوسٹوں چیف آف جنرل سٹاف اور چیف آف لاجسٹک سٹاف نئی تقرریاں متوقع ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain