Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کا وقت 30 منٹ پیچھے ہوگا نئی قانون سازی منظور
    • پاکستان میں گرفتار ہونے والے ابھینندن اب نجی ایئرلائن کے کمرشل پائلٹ بن گئے
    • زوہرن ممدانی نے اسکولوں میں AI پر پابندی لگا دی نویں جماعت سے استعمال کی اجازت
    • جمال شاہ نے سابق اہلیہ فریال گوہر کے تشدد کے الزامات مسترد کردیے، ’’ہم مہذب انداز میں الگ ہوئے‘‘
    • شمالی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ، گلگت، اسکردو، مظفرآباد اور راولپنڈی شامل
    • اینزو فرنانڈیز نے نیا ریکارڈ بنا دیا، دو مرتبہ 100 ملین پاؤنڈ سے زائد کی ٹرانسفر حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی
    • ڈزنی اسٹار کارلا جیفری 33 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں
    • محمد عباس کی بڑی چھلانگ، آئی سی سی ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں 15ویں پوزیشن حاصل کرلی
    • غزہ جنگ پر احتجاج، اسپین، آئرلینڈ، سلووینیا، نیدرلینڈز اور آئس لینڈ کا یوروویژن بائیکاٹ
    • انگلینڈ ٹور پر پی سی بی کے فیصلوں پر شاہد آفریدی کا سخت ردعمل، ’’یہ انتہائی حیران کن ہے‘‘
    • ایرانی حملوں کے جواب میں کویت کا فضائی دفاع متحرک، میزائل اور ڈرونز کو نشانہ بنانے کی کوشش
    • پی آئی اے کا لندن آپریشن بحال 27 اکتوبر سے ہفتہ وار 7 پروازیں چلیں گی
    • بنگلہ دیش کی نجم النہار کا عالمی اعزاز 185 ممالک گھومنے والی پہلی مسلم خاتون
    • سونا ایک ہی دن میں 11 ہزار روپے سستا فی تولہ قیمت 4 لاکھ 54 ہزار روپے پر آگئی
    • بابر اعظم پر سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم برس پڑے ’’سپر اسٹار بننا تو دور، ابھی اسٹار بھی نہیں‘‘
    • پی سی بی کی امام الحق کیخلاف انکوائری کا فیصلہ
    • پاکستان کا پکل بال ورلڈ کپ میں بڑا اعزاز زین وسیم نے گولڈ میڈل جیت لیا
    • عماد وسیم کی دوسری اہلیہ ثانیہ اشفاق کے خلاف عدالت پہنچ گئیں
    • عاقب جاوید نے بابر اعظم اور سرفراز احمد کو شکست کا ذمہ دار قرار دے دیا
    • عرفان محسود کا شاندار کارنامہ ایک منٹ میں 38 پنچز، عالمی ریکارڈ قائم
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جنرل نوید مختار کوآئی ایس آئی کا سربراہ بنانے کا امکان

    By Daily Khabrainدسمبر 8, 2016
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    naveed-mukhtaar
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(سیاسی رپورٹر) لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کو کور کمانڈر کراچی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود کو ملٹری سیکریٹری مقرر کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی (جی ایچ کیو) میں ملٹری سیکریٹری اور لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود چیف آف لاجسٹک اسٹاف کے عہدے پر فرائض انجام دے رہے تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا بحیثیت کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی جگہ عہدہ سنبھالیں گے۔ واضح رہے کہ نومبر میں وزیراعظم نواز شریف نے دو سینیئر آمی افسران کو چیف آف آرمی اسٹاف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر کیا تھا۔ بلوچ رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کو چیف آف آرمی اسٹاف اور لیفٹیننٹ جنرل زبیر حیات کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر کیا گیا تھا۔ 29 نومبر کو جنرل راحیل شریف چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے سے سکبدوش ہوئے تھے اور جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی قیادت سنبھالی تھی۔ واضح رہے کہ آرمی چیف کی تبدیلی کے بعد کور کمانڈر کی تبدیلی کو اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے کیوں کہ کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ ماضی میں ریجنرز کے اختیارات کے حوالے سے سندھ حکومت اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے درمیان اختلافات رہے ہیں۔ کور کمانڈر کے عہدے پر رہتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے "کراچی آپریشن” کو "غیر سیاسی، بلاامتیاز اور ناقابلِ سمجھوتہ” قرار دیا تھا۔ ان کا عزم تھا کہ تشدد زدہ شہر کو معمول پر لایا جائے اور اوہ اس حوالے سے کراچی آپریشن کو غیر سیاسی، بلا امتیاز اور بغیر کسی دباو¿ اور سمجھوتے کے آگے بڑھانے کے حامی تھے۔ رواں برس اگست میں رینجرز کے سندھ میں قیام میں ایک سال کی توسیع کی گئی تھی جبکہ رینجرز کو کراچی میں مزید 90 روز کے لیے خصوصی اختیارات دیے گئے تھے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ تیسرا تبادلہ اور تقرری بہت جلد متوقع ہے جس کے تحت سابق کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ نوید مختار کو آئی ایس آئی کا سربراہ بنایا جارہا ہے، جس کا آج کل میں اعلان متوقع ہے، مزید دو اہم پوسٹوں چیف آف جنرل سٹاف اور چیف آف لاجسٹک سٹاف نئی تقرریاں متوقع ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان کا وقت 30 منٹ پیچھے ہوگا نئی قانون سازی منظور

      شمالی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ، گلگت، اسکردو، مظفرآباد اور راولپنڈی شامل

      پی آئی اے کا لندن آپریشن بحال 27 اکتوبر سے ہفتہ وار 7 پروازیں چلیں گی

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.