تازہ تر ین

میڈیسن تیار کرنیوالی کمپنیوں کیلئے اہم خبر, وزیراعلیٰ کا حکمنامہ جاری

میڈیسن تیار کرنی

لاہور(سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے آج لندن سے صوبائی انتظامےہ کو خصوصی ہداےات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی ادوےات تےار اورفروخت کرنےوالے موت کے سوداگر ہےںاس لئے اےسے عناصر کے خلاف کرےک ڈاو¿ن تسلسل کےساتھ جاری رکھا جائے ۔مےں اللہ تعالیٰ کے ساتھ عوام کو بھی جوابدہ ہوں ۔انہوںنے کہا کہ عوام کو معےاری ادوےات ملنا ان کا حق ہے اورمےںمعےاری ادوےات کی عوام کو فراہمی ےقےنی بنانے کےلئے ہر حد تک جاو¿ں گا۔انہوںنے کہا کہ جعلی ادوےات تےار کرنےوالے عناصر کے بارے مےں مستند معلومات فراہم کرنےوالے کو 10لاکھ روپے انعام دےا جائے گا۔ صوبے سے جعلی اورغےر معےاری ادوےات کے کاروبارکاخاتمہ کر کے دم لےںگے۔ وزےراعلیٰ نے ہداےت کی کہ متعلقہ محکمے جعلی ادوےات کے خاتمے کی ذمہ داری قومی فرض سمجھ کر ادا کرےں۔اچھی کارکردگی دکھانے والے افسروں اورعملے کو بھی نقد انعامات اورتعرےفی سرٹےفکےٹس دےں گے۔انہوںنے کہا کہ جعلی وغےر معےاری ادوےات کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھےنکنا ہوگا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرپشن کسی بھی ملک و قوم کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہوتی ہے، کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے معاشرے کے تمام طبقات کو حکومت کے ساتھ مل جل کر جدو جہد کرنا ہو گی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک میں کرپشن فری کلچر کو فروغ دیاہے۔ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور برق رفتاری سے تکمیل کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ہمارے ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا اور نہ ہی کوئی ایک دھیلے کی کرپشن کا الزام لگا سکتا ہے۔ رشوت ستانی اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کاوشوں کو عالمی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے۔ حکومتی امور میں شفافیت، کرپشن کے خاتمے اور بہتر خدمات کی فراہمی کی پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور عالمی سطح پر پاکستان کا امیج بہتر ہوا ہے۔پاکستان کی تارےخ مےں پہلی بار ترقےاتی منصوبوں مےں اربوں روپے کی بچت کی گئی ہے اورپولےس سمےت تمام تر بھرتےاںصرف اورصرف مےرٹ کی بنےاد پرکی گئیں ہےں اورکوئی بھرتی کے شفاف عمل پر انگلی نہےں اٹھاسکتا۔جو لوگ مےرٹ پرآتے ہےں وہی کرپشن سے دور رہتے ہےں اورمےرٹ کی حکمرانی کو ےقےنی بناتے ہےں۔مےرٹ پر بھرتی ہونے والے ہی کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھےنکنے مےں اپنا بھر پور کردارادا کرےں گے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار انسداد بد عنوانی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ انسداد بد عنوانی کا عالمی د ن منانے کا مقصد عوام مےں کرپشن کےخلاف شعور بےدار کرنا اور کرپشن کے منفی نتائج سے آگاہ کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہر سطح پر شفافےت کو ےقےنی بنانا پاکستان مسلم لےگ(ن) کی اولےن ترجےحات مےں شامل ہے۔ حکومت نے ہر سطح پر شفافیت ومےرٹ کے فروغ اور بدعنوانی کے خاتمے کےلئے موثر اقدامات اٹھائے ہےں اور ان اقدامات کے باعث حکومتی اموراور سروس ڈلیوری میں بہتری آئی ہے اور عالمی سطح پر ملک کا امیج بہتر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور تمام بڑے ترقیاتی منصوبے شفافیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ موجودہ حکومت کو ےہ کرےڈٹ جاتا ہے کہ کرپشن کا اےک بھی سکےنڈل اس کے دامن پر نہےں۔ انہوں نے کہا کہ معروف امریکی جریدے ”فارن پالیسی“ میں کرپشن، بدعنوانی اور اقربا پروری کے بارے میں شائع ہونے والی رپورٹ اس بات کی گواہی دے رہی ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے قابل ستائش اقدامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر نیک نیتی اور اخلاص کے ساتھ کسی بھی منزل کے حصول کیلئے کام کیا جائے تو کوئی پہاڑ یا سمندر بھی راستے میں حائل نہیں ہوسکتا۔ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ملک کو کرپشن سے پاک کرنے اور دیگر چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات بارآور ثابت ہو رہے ہیں اور ملک تیز رفتاری سے آگے کی جانب بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، برق رفتاری سے تکمیل اور معیار پنجاب حکومت کی پہچان بن چکا ہے۔ کفایت شعاری کی پالیسی اور سخت مالیاتی ڈسپلن کے تحت بچائے گئے اربوں روپے بھی صوبے کے عوام کے معیار زندگی کو بہتر کرنے کے منصوبوں پر صرف کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن کرپشن کے ناسور کے خاتمے کے معاشرتی فرض سے نبردآزما ہونے کے عزم کی تجدید کرنی چاہیئے اور کرپشن و بدعنوانی کے مکمل خاتمے کیلئے کی جانے والی کوششوں میں تمام طبقات کو حکومت کا ہاتھ بٹانا چاہیئے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain