لاہور(شوبزڈیسک)سےنئر اداکارہ لےلیٰ زبےری نے کہا ہے کہ انسان کو ہمےشہ انکساری اور اخلاق سے کام لےنا چاہیے بدقسمتی سے ہمارے ہاں طوطا چشمی کی رواےت پروان چڑھ چکی ہے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مےں نے اےسی اداکاراﺅں کو بھی دےکھا ہے جو اپنی اےک خبر اخبار میں لگوانے کے لئے متعلقہ رپورٹر کو بےسوں فون کےا کرتی تھیں اور جب خدا نے ان کو شہرت اور دولت سے نوازا تو اپنے محسنوں کو فراموش کردےا ۔ لیلیٰ زبیری نے کہاکہ خاندانی اداکارہ کبھی اپنے محسن کو فراموش نہےں کرتی ۔ چند مفاد پرست اداکاراﺅں نے پوری فنکار برادری کو بد نام کر رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مےں یہ بات ہرفورم پر تسلےم کرتی ہوںکہ مجھے لیلیٰ زبےری بنانے مےں مےڈےا کاسب سے بڑا ہاتھ ہے جس پر مےں ہمےشہ احسان مند رہوں گی ۔