لاہور (شوبز ڈیسک) نامور اداکار ریمبو نے کہا ہے کہ ٹی وی اداکاروں کے ساتھ نئی فلمیں بنانا ایک اچھی کاوش ہے مگر ان فلموں میں فلم سے تعلق رکھنے والے اداکاروں کو بھی شامل کرنا چاہیے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ٹی وی اور فلم کے مزاج میں فرق ہے ، ٹی وی کے اداکار اس طرح فلم میں اداکاری نہیں کر سکتے جس طرح ایک فلمی اداکار فلم میں اداکاری کرتا ہے ۔ ٹی وی کا فنکار فلم میں بھی اسی انداز میں کام کرے گا جس طرح وہ ٹی وی ڈرامہ سیریل میں کام کرتا ہے اگر نئی بننے والی فلموں میں فلم سے تعلق رکھنے والے اداکاروں کو بھی شامل کر لیا جائے تو اس سے ٹی وی کے اداکار کو بھی فلم کے مزاج کا علم ہو سکے گا ۔
