تازہ تر ین

سپر پاور کے صدر ٹرمپ کی بیٹی کی قیمت لگاﺅ …. کافی پیو …. میٹھی میٹھی باتیں کرو

واشنگٹن (خصوصی رپورٹ) نومنتخب امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کے ساتھ ”کافی“ پینے کے خواہشمند شخص نے 17ہزار 500ڈالر کی بولی لگا دی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق نیلامی ویب سائٹ ”چیریٹی بز“ کی جانب سے ایک خوش نصیب بولی دہندہ کو نیویارک میں ایوانکا ٹرمپ کے ساتھ کافی پینے کا موقع دیا جا رہا ہے۔ بولی ختم ہونے میں ابھی 12دن باقی ہیں اور اب تک 9افراد نے بولی لگائی ہے جس میں سب سے زیادہ بولی 17ہزار 500ڈالر رہی ہے۔ ویب سائٹ کی جانب سے متوقع بولی 50ہزار ڈالر ہے۔ بولی سے ملنے والی رقم سینٹ جوڈ چلڈرن ریسرچ ہسپتال پر صرف کی جائے گی۔
ایوانکا ٹرمپ


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain