لاہور(کلچرل رپورٹر)سوشل میڈیا پر ماڈل اریبہ کی طرف سے کی جانے والی ایک پوسٹ نے نہ صرف میڈیا بلکہ گلوکارراحت فتح علی خان کی ذاتی زندگی میں ہلچل مچادی ہے۔اریبہ پری نامی ماڈل نے اپنی پوسٹ میں ایک بچے اور راحت فتح علی خان کی تصویر پر لکھا ہے کہ”مائی سن اینڈ مائی ہسبنڈ“ جس پر بہت سے لوگوں نے اپنے اپنے اندازسے تبصرے کئے ہیں کیونکہ اس تصویر پر راحت فتح علی خان یا ان کے کسی قریبی شخص کی طرف سے کوئی ردعمل نہیں آیا۔ یہاں یہ امرقابل ذکر ہے کہ چندسال پہلے اریبہ نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ راحت فتح علی کی بیوی ہے لیکن انہوں نے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا تھا جبکہ اب اریبہ کا دعویٰ ہے کہ وہ نہ صرف راحت فتح علی خان کی بیوی بلکہ ایک بچے کی ماں بھی ہے۔اس بارے میں راحت فتح علی یا ان کے ترجمان کی وضاحت تاحال سامنے نہیں آئی البتہ اس بارے میں سوشل میڈیا پر لوگ اپنے اپنے اندازسے تبصرہ ضرورکررہے ہیں۔یادرہے کہ اریبہ کئی سال سے دبئی میں مقیم ہے جبکہ اس سے پہلے وہ کرن اور مشعال کے نام سے بھی شوبز میں کام کرتی رہی ہیں۔اس بارے میں اریبہ سے رابطہ کیا گیا مگر انہوں نے اس بارے میں کسی سوال کا جواب نہیں دیا۔
