لاہور ( شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ صاحبہ نے کہاہے کہ شادی کے بعد عورت کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہو جاتا ہے اور خاص طور پر جب وہ ماں بنتی ہے تو اس کی ذمہ داریاں اور بھی بڑھ جاتی ہیں ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ کامیاب ازدواجی زندگی کے لئے صبر اور برداشت سب سے لازمی چیز ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ انسان کی ازدواجی زندگی میں بہتراور مضبوط ہوتی جاتی ہے ۔ شک انسانی زندگیوں کو برباد کر دیتا ہے اور خاص طور پر شوبز سے وابستہ فنکار جب شادی کر لیں تو ان کو ایک دوسرے پر اعتبار کرنا چاہیے، گھریلو امور کی وجہ سے فلم کے لئے وقت نہیں البتہ جب بھی فلم کروں گی تو اپنے شوہر کے ساتھ کروں گی ۔
