تازہ تر ین

حقوق نسواں کے حوالے سے کھیل ”دکھ دریا“الحمرا میں شروع

لاہور(کلچرل رپورٹر) سماجی آگاہی اور حقوق نسواں کے حوالے سے اجوکا تھیٹر کے مقبول کھیل ” دکھ دریا“ الحمرا میں شروع ہوگیا ہے ۔ مدیحہ گوہر کی ہدایتکاری میں بنے اس کھیل کی کہانی حقیقی واقعات سے ماخوذ ہے ۔کھیل میں ایک دلچسپ کہانی کے ذریعے کشمیری عوام اور بالخصوص خواتین کے سماجی مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے اور مختلف کہانیوں کو ایک پیرائے میں پیش کرکے خواتین کیلئے مردوں کے مساوی حقوق اور امن، مساوات ا و رواداری کا پیغام دیا گیا ہے تاکہ انکے معاشرتی مسائل میں کمی آسکے ، یہ کھیل امن و سماجی بیداری کیلئے جاری اجوکا کی تحریک کے سلسلے میں پیش کیا جارہا ہے جو کئی برسوں سے جاری ہے ۔ ، اس کھیل کی نمائش لاہور آرٹس کونسل کے تعاون سے کی جارہی ہے جو انسانی حقوق کے عالمی دن دس دسمبر تک جاری رہے گی۔ تقسیم ہندکے پس منظرمیں بننے والے اس کھیل کے رائٹر شاہدمحمودندیم ہیں جبکہ کاسٹ میں عثمان راج،رضیہ ملک،ثمینہ بٹ،سہیل طارق اور دیگر شامل ہیں۔ کھیل میں اداکارعثمان راج نے اہم کردار کیا ہے جو جوگی کا ہے جسے مختلف صوفی بزرگوں کا کلام یاد ہے جسے وہ مختلف اندازسے لوگوں تک پہنچاتے ہیں۔اس بارے میں عثمان راج کا کہنا ہے کہ میرایہ کردار باقی ڈراموں سے بہت مختلف ہے جو شائقین کو ضرورپسند آئے گا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain