تازہ تر ین

اچھے کلاکار سے محروم ہوگئے

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے سینئر اداکاررشی کپورنے معروف نعت خواں جنید جمشید کی شہادت پر افسوس کاظہار کیا اور کہاکہ ہم ایک کلاکار سے محروم ہوگئے۔چترال سے اسلام آبادآنیوالے طیارے کی خیبرپختونخوا میں تباہی کی وجہ سے مارے جانیوالے مسافروں میں جنید جمشید بھی اہلیہ سمیت سوار تھے۔پی کے 661میں جنید جمشید کی شہادت کی خبر پر رشی کپور نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں لکھاکہ ”اللہ انہیں جوار رحمت میں جگہ دے ، پی آئی اے پرواز میں شہید ہونیوالوں کیلئے وہ اظہار ہمدردی کرتے ہیں ، ہم نے جنید جمشید کی شکل میں ایک کلاکار کھودیا، اللہ تمام پر رحم کرے،آمین“۔اداکارہ صوفیہ چوہدری نے بھی جنید جمشید کے خاندان کیساتھ اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے بھی ٹوئیٹر پر لکھاکہ ”بہت افسوس، نوجوانی میں میں نے ان کیساتھ ایک البم کیلئے گایا ، وہ پاپ گلوکاری کا روشن ستارہ تھے ، جنید جمشید اور تمام شہدائ کیلئے دعا ہے کہ اللہ انہیں جوار رحمت میں جگہ دے‘۔1963ئ میں پیداہونیوالے جنید جمشید ٹی وی کی معروف شخصیت ، اپنی جوانی کے نامور گلوکار اور نعت خواں تھے۔ جنید جمشید کو ’دل دل پاکستان‘ اور ’تم مل گئے‘ نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا لیکن بعد میں انہوں نے گلوکاری چھوڑ دی اور مذہب کے پرچار کو اپنی زندگی کا مقصد بنایا، طیارہ حادثے کے وقت بھی وہ تبلیغ کے سلسلے میں چترال گئے تھے جہاں سے واپسی پر طیارے کو حادثہ پیش آگیا اور وہ بھی دیگر مسافروں کے ہمراہ اپنی اہلیہ سمیت خالق حقیقی سے جاملے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain