کراچی(خصوصی رپورٹ)جرمن کی عدالت نے حکم دیا ہے کہ مسلمان خواتین لازمی طور پر لڑکوں کے ساتھ پیراکی سیکھیں۔کچھ عرصہ قبل ایک 11سالہ مراکشی طالبہ نے برقینی پہن کر لڑکوں کے ساتھ پیراکی کرنے سے انکار کردیا تھا۔اس کا کہنا تھا کہ برقینی میں بھی جسم نمایاں ہوتا ہے، جو اسلامی نقطہ نظر سے درست نہیں ہے۔تاہم سکول انتظامیہ کی جانب سے دباﺅ پر لڑکی کے والدین نے عدالت سے رجوع کیا۔تاہم یہ مقدمہ جرمن زیریں عدالتوں سے ہوتا ہوا اعلی ترین عدالت میں پہنچ گیا، جس نے مسلم طالبہ کے والدین کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر مسلمان لڑکیاں اپنے کلاس فیلو لڑکوں کے ساتھ پیراکی نہیں کرتیں تو یہ کام ان سے زبردستی کراﺅ۔